راہ عمل — Page 84
۸۵ دعوت الی اللہ کے کام تیز کرو اللہ تعالی نے جماعت احمدیہ کو کھیتی لگانے والے قرار دیا ہے لیکن ہر احمدی کو اپنے اس مقام کا علم نہیں جس کی وجہ سے ہم نے بہت نقصان اٹھایا ہے ہر احمدی سے جب میں یہ توقع رکھتا ہوں کہ وہ دعوت الی اللہ کرے اور خدا کی راہ میں کھیتی اگائے اور روحانی اولاد پیدا کرے تو لوگ سمجھتے ہیں مجھے جنون ہو گیا ہے کہ احباب جماعت کو دعوت الی اللہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں حالانکہ قرآن کریم میں ہر ایک پر دعوت الی اللہ فرض بھی نہیں ہے۔ا اگر محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھی بننا ہے تو پھر دعوت الی اللہ ہر ایک پر ضرور فرض ہے کیونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے وہی ساتھی شمار ہوں گے جو خدا کی راہ میں کھیتی اگائیں گے اور پھر اس کی پرورش خود کریں گے یہاں تک کہ وہ کھیتی توانا ہو جائے لہذا ہر ہر احمدی جو کسی بھی جگہ دعوت الی اللہ کا کام کرتا ہے اس کا کلام اللہ میں ذکر موجود ہے اس لئے اگر خدا کی بیان کردہ تعریف کی رو سے آپ " رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھی بنتے ہیں تو آپ کو لازما خدا کی راہ میں کھیتی اگائی ہو گی نئے نئے روحانی وجود پیدا کرنے ہوں گے۔یہ اتنا مشکل کام نہیں ہے۔جو بھی اخلاص سے کرتا ہے اس کو اس کا اجر ضرور ملتا ہے ہر شخص کے لئے دعوت کا رستہ کھلا ہے اور اس کے اتنے مواقع دنیا میں پیدا ہوتے ہیں کہ اگر ایک شخص بیدار مغزی کے ساتھ رہتے تلاش کرنا چاہے تو اللہ تعالی خود رستے بہیا فرما دیتا ہے۔جس طرح کھیتی کے بعض کمزور حصے بار بار محنت پر ضرور پھل لاتے ہیں اسی طرح دعوت الی اللہ کے کام میں بھی بار بار کی یاد دہانی اور بار بار کی محنت سے ضرور پھل ملیں گے اس لئے امراء جماعت کو خواہ وہ کسی مسلک کے ہوں اور متعلقہ سیکرٹریان کو بھی یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ ایک یا دو دفعہ کی نصیحت سے کام نہیں چلے گا بلکہ اس کام کو ہر مہینے مجالس عالمہ کی میٹنگز میں ضرور ایجنڈے میں رکھا جائے اور دعوت الی اللہ کے کام کا جائزہ لیا جائے کہ کیا کام ہوا ہے۔کہاں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے اگر آپ امام جماعت احمدیہ کی ہدایات کو تخفیف کی نظر سے دیکھیں گے تو آپ سے برکتیں