راہ عمل

by Other Authors

Page 83 of 89

راہ عمل — Page 83

۸۴ اس کی دشمنی کی بات کو سنتا اور پھر محبت اور پیار اس کو سمجھانا اور جواب دیتا یہ دعوت عمل اللہ کا ایسا سلیقہ ہے جو اگر کسی کو حاصل ہو جائے تو بڑے بڑے عالموں پر حاوی ہو سکتا دعوت الی اللہ میں دلوں کو جیتنا ضروری ہے : دعوت الی اللہ میں دماغ سے زیادہ دل جیتے ہوتے ہیں۔اس نکتہ کو یاد رکھنا چاہیے جب دل جیتنے ہوتے ہیں۔اس نکتہ کو یاد رکھنا چاہئے جب دل جیت لیے تو تین چوتھائی کام وہیں ختم ہو گیا۔پھر دماغ جیتنا کوئی مشکل نہیں اگر آپ کسی کا دل پیار اور محبت سے جیت لیں تو وہ باتیں جو حضرت سیح موعود کے کلام اور اس کے دل کے درمیان حائل تھیں۔جو دیوار بیچ میں کھڑی تھی وہ ختم ہو جاتی ہے۔پس اپنی زبان کو سلیقہ دیں۔اپنے دل کو سلیقہ دیں۔دلوں میں مٹھاس پیدا کریں زبان سے جو بات نکلے وہ دل کی مٹھاس میں بہتی ہوئی ہو۔عجز اور اکسار پیدا کریں پھر دیکھیں کہ خدا تعالٰی کے فضل سے آپ کی دعوت الی اللہ کو کتنی عظیم الشان برکت ملتی ہے دیکھتے ہی دیکھتے دل فتح ہونے شروع ہو جائیں گے۔دعا کی ضرورت : سب سے آخر پر لیکن سب سے اہم یہ کہ دعا کی طرف متوجہ کرتا ہوں دعوت الی اللہ کی ہر منزل پر دعا کی عادت ڈالیں۔دعوت کے دوران دعا کریں گھر جا کر دعا کریں اپنے بچوں کو کہیں کہ دعا کرو۔اگر آپ اس سنجیدگی کے ساتھ دعوت الی اللہ کی طرف توجہ کریں گے اور اپنا دل بیچ میں ڈال دیں گے اپنی معصوم اولاد کو بھی ساتھ شامل کریں گے اور جذبے کے ساتھ ان کو کہیں گے کہ خدا کے لیے میری مدد کرو۔میرا دل چاہتا ہے مگر میں مجبور اور بے اختیار ہوں میرا بس نہیں چلتا پھر دیکھیں کہ خدا معصوم بچوں کی دعائیں آپ کے ساتھ شامل کرے گا۔آپ کے الفاظ میں کتنی عظیم الشان طاقت پیدا ہو جائے گی۔آپ قوموں کو فتح کرنے کے لیے پیدا کئے گئے ہیں لیکن قوموں کو محبت اور پیار کے غالب جذبے اور دعاؤں کے ذریعہ آپ نے فع کرتا ہے۔یہ سلیقے سیکھیں اور یہ سلیقے اپنی اولاد کو سکھائیں اگر آپ ایسا کریں گے تو دیکھتے ہی دیکھتے جماعت کی کایا پلٹ جائے گی۔نئی زندگی پیدا ہو جائے گی نئی روحانیت آپ کو عطا ہو گی۔خطبه جمعه ۲۱ اگست ۱۹۸۷ء )