راہ عمل

by Other Authors

Page 77 of 89

راہ عمل — Page 77

ہو سکتا جب آپ دعائیں کریں گے اور تقویٰ کے ساتھ قول حسن اور فعل حسن کے ساتھ دعوت الی اللہ شروع کریں گے تو اللہ تعالٰی لانا آپ کو اس کا پھل عطا فرمائے گا۔یہ خدا تعالی کی سنت ہے جسے وہ تبدیل نہیں فرماتا دعوت الی اللہ کے ساتھ دشمن کے کاموں اور تدبیروں پر بھی نظر رکھیں جو کام آپ نے کرنے ہیں اس کے خلاف وہ (دشمن پہلے سے منصوبے بناتا ہے اس لیے لازماً اس کا خیال رکھنا ہو گا کہ ہر کام آپ کے لیئے اس رنگ میں آسمان نہیں ہے کہ آپ اکیلے کام کر رہے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کوئی مخالفانہ کوشش نہیں ہو رہی ہر جگہ آپ کی مخالفت ہو رہی ہے جہاں جہاں آپ پیغام حق پہنچانے جائیں گے اور جہاں جہاں آپ احمدیت کو پھیلانے کی کوشش کریں گے وہاں رہاں دشمن آپ کا تعاقب کرنے کی کوشش کرے گا ایسے ہی ہے جیسے ہر درخت کے ساتھ بعض بیماریاں لگی ہوتی ہیں بعض جانور اس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہوتے ہیں جو زمیندار کو اس کی محنت کے پھل سے محروم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ اندرونی کیڑے ہوتے ہیں کچھ بیرونی کیڑے ہوتے ہیں پس وہاں ان کیڑوں کی تلفی کی کوشش کی جائے جو آپ کی جڑوں میں ہو سکتے ہیں یعنی تقویٰ کی کمی اور ان مصالحوں کی کی جن کی طرف قرآن کریم توجہ دلا رہا ہے وہاں بیرونی نظر کو بھی بیدار کیا جائے اور ہوشیاری کے ساتھ دشمن کے کاموں اور اس کی تدبیروں پر بھی نظر رکھی جائے آپ اس کام میں اس رنگ میں محنت کریں کہ آپ کی محنت کو جانور نہ کھا جائیں اور آپ کی محنت کو لٹیرے نہ لے اڑیں۔خطبہ جمعہ ۳۰ جنوری ۱۹۸۷ء ) کسی لمحہ بھی دعوت الی اللہ کو ترک نہ کریں وہ لوگ جو اس خیال سے دعوت الی اللہ چھوڑ چکے ہیں کہ اب یہ بند ہو گئی ہے بڑی سختی ہو رہی ہے ہم دعوت کریں تو یہ مصیبت پڑے گی یہ ان کا واہمہ ہے جو لوگ دعوت نہیں کریں گے ان پر بھی دعوت کا الزام لگنا ہی لگتا ہے کیونکہ مقابل پر جھوٹے ہیں اس لیے اگر دعوت نہ کر کے آپ قید کیئے جائیں گے تو یہ تو گناہ بے لذت ہے اس کا کوئی فائدہ ہی نہیں اس سزا پر آپ کو کوئی اجر نہیں ملے گا اس لیے جب جیل جانا ہی ہے تو پھر دعوت الی اللہ کر کے قید میں جائیں تاکہ خدا کے پیار کے مورد بنیں آپ کی ادنی سی