راہ عمل — Page 78
29 قربانیوں کو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت اور پیار سے نوازے اور یہ وہ اجر ہے جو خدا اپنے ان بندوں کو عطا فرماتا ہے جو اس کی راہ میں دکھ اٹھاتے ہیں۔دعوت کے ذریعہ غالب آنا : دعوت کے ذریعہ غالب آنا جماعت احمدیہ کا مقدر بن چکا ہے سو اس مقصد کو ہمیشہ مد نظر رکھیں اور آگے بڑھتے چلے جائیں ایک دن تو کیا ایک لمحہ بھی اپنے اوپر غفلت کا نہ آنے دیں اور یاد رکھیں کہ بہرحال آپ نے ترقی کرنی ہے ہر حال میں آپ نے فاصلے طے کرنے ہیں حملہ آوروں کا ایک قافلہ آپ پیچھے چھوڑ جائیں گے تو آگے آپ کی راہ میں کوئی اور بیٹھا ہو گا۔۔۔۔دشمن کا یہ سلوک تو آپ کے ساتھ بہر حال چلے گا آج کچھ لوگ آپ کے دشمن ہوں گے تو کل کچھ اور آجائیں گے گو ان کے نام بدل جائیں گے۔۔۔یہ وہ اعلیٰ سفر ہے جو آپ کو درپیش ہے اس میں دشمن کی قدموم ترکتوں کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں ملنی چاہیے کہ وہ کسی قسم کا بداثر ڈال سکیں یا آپ کی رفتار کو روک سکیں یا آپ کی توجہ کو بانٹ سکیں اور خدانخواستہ آپ زندگی کے اعلیٰ مقصد کو بھلا دیں۔دعوت الی اللہ کا روح پرور پروگرام خطبه جمعه ۲۰ فروری ۱۹۸۷ء) دعوت الی اللہ کا پروگرام کوئی معمولی پروگرام نہیں ہے۔اگلی صدی کے کنارے پر بیٹھے ہیں اور ساری دنیا کو دین حق میں لانے کا تہیہ کر کے ایک سو سال سے جو کوشش کر رہے ہیں۔ابھی تک کسی ایک ملک میں بھی واضح اکثریت حاصل کرنا تو در کنار نصف تک بھی ہم نہیں پہنچ سکے۔ابھی تک ہمیں کسی ملک میں دسواں حصہ بھی کامیابی نہیں ہو سکی۔داعی الی اللہ چین سے نہ بیٹھے : ساری دنیا کو اسلام میں داخل کرنا یہ کوئی معمولی ذمہ داری نہیں ہے۔جو خدا تعالٰی نے ہمارے کندھوں پر ڈالی ہے اس کے لیے ہمیں ا سنجیدگی سے تیاری کرنی ہے اور اس کا اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے کہ ہم میں سے ہر شخص دعوت الی اللہ کرے اور مؤثر دعوت کرے۔اور اس وقت تک چین سے نہ بیٹھے