راہ عمل

by Other Authors

Page 71 of 89

راہ عمل — Page 71

فساد کی ذمہ داری نہیں ہے تو داعی کو بتا دیا کہ اس طرح دعوت دیتی ہے۔کہ دشمن تم پر نظر رکھے گا دشمن تلاش کرے گا کہ تم سے کوئی اونی سی بھی ایسی غلطی ہو جس کے نتیجے میں تم پر ذمہ داری ڈال سکے۔اس لیے خبردار تم سید المعصومین کے غلام ہو اس لیے تمہارے اندر بھی لوگ عصمت کا رنگ دیکھیں گے اور کسی قسم کی بے خوفی سرزد نہ ہو۔کسی قسم کی حماقت سرزد نہ ہو۔کوئی غلطی نہ کر بیٹھیں کہ واقعہ دشمن کے ہاتھ میں کوئی بہانہ آجائے کہ اس وجہ سے ہم ان کو مارتے ہیں۔اس وجہ سے ان کی مخالفت کرتے ہیں اور یہ ان کی غلطی ہے۔پس دعوت ہمیں دینی ہے ہم تو مجبور ہیں اور ساتھ ہی ایک اور عظیم الشان بات اس آیت میں بیان فرمائی گئی ہے اور وہ یہ ہے کہ ان دو شرطوں کو پور ا کرنے والے تم بنو۔اور دعوت دو اور ضرور دو اور دعوت اس طرح دو جس طرح حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم دعوت دیتے ہیں۔تو ہر شخص جو یہ وہ شرطیں پوری کرتا ہے یا ہر قوم جو یہ دو شرطیں پوری کرتی ہے واللہ یعصمک من الناس۔اللہ فرماتا ہے کہ میں اس بات کا ذمہ دار ہوں میں تمہیں یہ یقین دلاتا ہوں کہ دنیا تمہارا کچھ بھی بگاڑ نہیں سکے گی۔پس مخالفت تو ہو گی لیکن ہم دنیا کو یہ توفیق نہیں دیں گے کہ تمہارا نقصان کر سکے۔تمہیں کم کر کے دکھا دے۔تمہیں چھوٹا کر کے دکھا دے پس جب ہم ان باتوں پر غور کرتے ہیں تو ایک احمدی کو یہ تینوں امور پیش نظر رکھنے چاہیں۔اور دعوت اس طرح کرے جس طرح حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم دعوت الی اللہ فرمایا کرتے تھے۔دشمن کے لیے بھی دل غم سے بلاک ہو رہا ہوتا تھا کہ نادان لا علمی کے نتیجے میں مخالفت کر رہا ہے۔دشمن کی مخالفت کی وجہ سے آنکھوں سے شعلے نہیں برسا کرتے تھے بلکہ محبت کے پانی المتے تھے۔دعاؤں کے وقت آنسو برسا کرتے تھے۔یہ ہے دعوت کا رنگ اگر اس رنگ کو انتیار کریں گے تو خدا کا یہ وعدہ لازماً آپ کے حق میں پورا ہو گا۔واللہ یعصمک من الناس - اللہ حفاظت کرنے والا ہے اس پر توکل کریں وہ ضرور آپ کو بچائے گا۔C