راہ عمل

by Other Authors

Page 70 of 89

راہ عمل — Page 70

ا، پس خوشی اور مسرت اور عزم اور یقین کے سات آگے بڑھو دعوت الی اللہ کی جو جوت میرے مولا نے میرے دل میں جگاتی ہے اور آج ہزار ہا سینوں میں یہ لو جل رہی ہے اس کو بجھنے نہیں دینا اس کو بجھنے نہیں دینا تمہیں خدائے واحد و یگانہ کی قسم اس کو بجھتے نہیں دینا اس مقدس امانت کی حفاظت کرو میں خدائے ذوالجلال والاکرام کے نام کی قسم کھا کر کہتا ہوں اگر تم اس شمع کے امین بنے رہو گے تو خدا اسے کبھی بجھنے نہیں دے گا یہ لو بلند تر ہو گی اور پھیلے گی اور سینہ بہ سینہ روشن ہوتی چلی جائے گی اور تمام روئے زمین کو گھیر لے گی اور تمام تاریکیوں کو اجالوں میں بدل دے گی۔دعوت الی اللہ کے دو نکات ) خطبه جمعه ۱۲ اگست ۱۹۸۳ء ) جہاں تک دعوت الی اللہ کا تعلق ہے ہر احمدی کو یہ دو نکات خوب ذہن نشین کر لینے چاہیں اول : یہ کہ تبلیغ کوئی طوعی چندہ نہیں ہے۔کوئی نقل نہیں ہے کہ نہ بھی ادا کریں گے تو آپ کی روحانی شخصیت مکمل ہو جائے گی۔دعوت الی اللہ فریضہ ہے اور ایسی شدت کے ساتھ خدا تعالی کا حکم ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے۔اگر دعوت نہ دی تو تو نے رسالت کو ہی ضائع کر دیا آپ کی امت بھی جواب وہ ہے ہم میں سے ہر ایک جواب دہ ہے۔پیغام رسانی لانگا ایک ایسا فریضہ ہے جس سے کسی وقت انسان غافل ہو ہی نہیں سکتا۔اجازت ہی نہیں ہے کہ غافل رہے اور دوسری بات یہ کہ آپ جو چاہیں کریں جتنی چاہیں حکمت سے کام لیں اور حکمت سے کام لینا پڑے گا نرمی کریں اور دکھ دہی سے بھیں اور پیار اور محبت کو شیوہ بنائیں اور ایثار سے کام لیں۔لیکن یہ نہ سوچ بیٹھیں کہ اس کی وجہ سے آپ کی مخالفت نہیں ہوگی یہ تو خدا تعالیٰ نے پہلے سے متنبہ فرما دیا ہے کہ جب بھی خدا کی طرف سے رسول آئیں گے تو فساد ضرور برپا ہو گا۔لیکن فساد کی ذمہ داری کلیتہ فریق مخالف پو ہو گی۔ہمارے رسولوں پر نہیں ہو گی۔۔۔جب آپ پر ----