راہ عمل

by Other Authors

Page 69 of 89

راہ عمل — Page 69

خود ان کو علم عطا فرماتا ہے اور علم ظاہری طور پر کتابیں پڑھنے سے نہیں آتا۔اصل علم وہ ہے جو خدا تعالیٰ عطا فرماتا ہے۔داعی الی اللہ کی صفات : خدا کرے کہ ہر احمدی مرد اور ہر احمدی عورت ہر احمدی بچہ اور ہر احمدی بوڑھا اس قسم کا ایک پاکباز اور پاک نفس داعی الی اللہ بن جائے۔جس کی باتوں میں قوت قدسیہ ہو۔جس کی آواز میں خدا تعالی کی طرف سے صداقت اور حق کی شوکت عطا کی جائے جس کی بات کا انکار کرنا دنیا کے بس میں نہ رہے۔اس کے دم میں خدا شفا ر کھے اور وہ روحانی بیماریوں کی شفا کا جب بنے اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو خطبہ جمعہ ۱۱ مارچ ۶۱۹۸۳ ) --- احمدی ڈرنے والے نہیں ڈاکٹر مظفر احمد آف ڈیٹرائٹ امریکہ کی شہادت کا واقعہ بیان کیا اور فرمایا اگر کچھ لوگوں کے دماغ میں یہ خیال ہے کہ احمدی ڈر جائے گا یا اس کے نتیجہ میں دعوت الی اللہ سے باز آجائے گا تو یہ انکا بڑا ہی احمقانہ خیال ہے احمدی تو ڈرنے کی خاطر پیدا ہی نہیں کیا گیا احمدی کے دل اور اس کے حوصلے سے ایسے لوگ واقف ہی نہیں ہیں احمدی تو یہ دعوی کرتے ہیں کہ ہم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلام اور سپاہی ہیں ہم یہ جانتے ہیں کہ قدم قدم پر اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہے اس لیئے اس بات کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ ڈیٹرائٹ امریکہ یا دنیا کے کسی گوشے میں اس قسم کی ظالمانہ حرکتوں کے نتیجے میں احمدی دعوت الی اللہ سے باز آجائے گا۔وہ بہر حال دعوت الی اللہ دے گا اور دیتا چلا جائے گا اور ایک سے ہو اور سو سے ہزار اور ہزار سے لاکھوں داعی الی اللہ پیدا ہوتے چلے جائیں گے اس لیے کسی خوف اور خطرہ کا ہرگز مقام نہیں ہے شہادتیں تو دعوت الی اللہ کا کام کرنے والی قوموں کے مقدر میں ہوا کرتی ہیں اور یہ شہادتیں انعام کے طور پر مقدر ہوتی ہیں سزا کے طور پر یہ مقدر میں نہیں ہوا کرتیں۔"