راہ عمل

by Other Authors

Page 4 of 89

راہ عمل — Page 4

۴ یا یہ کہ کسی کو اپنا کام سونپیں اور یا یہ کہ صلح کے طالب ہوں اور یا یہ کہ کسی امریا خصومت کو چھوڑ دیں اور اصطلاحی معنی اسلام کے وہ ہیں جو اس آیت کریمہ میں اس کی طرف اشارہ ہے یعنی یہ کہ بلی من اسلم و جهد لله و هو محسن فله اجره عند ربه ولا خوف عليهم ولا هم يحزنون یعنی مسلمان وہ ہے جو خدا تعالی کی راہ میں اپنے تمام وجود کو سونپ دیوے۔یعنی اپنے وجود کو اللہ تعالیٰ کے لئے اور اس کے ارادوں کی پیروی کے لئے اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے وقف کر دے اور پھر نیک کاموں پر خدا تعالٰی کے لئے قائم ہو جائے۔اور اپنے وجود کی تمام عملی طاقتیں اس کی راہ میں لگا ! ہوے مطلب یہ ہے کہ اعتقادی اور عملی طور پر محض خدا تعالی کا ہو جائے۔"اعتقادی طور پر اس طرح سے کہ اپنے تمام وجود کو در حقیقت ایک ایسی چیز سمجھ لے جو خدا کی شناخت اس کی اطاعت اور اس کے عشق اور محبت اور اس کی رضا مندی حاصل کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔اور " " و عملی طور پر اس طرح سے کہ خالصتا اللہ حقیقی نیکیاں جو ہر ایک قوت سے است متعلق اور ہر ایک خداداد توفیق سے وابستہ ہیں بجا لادے۔مگر ایسے ذوق و شوق و حضور سے کہ گویا وہ اپنی فرما برداری کے آئینہ میں اپنے معبود حقیقی کے چہرہ کو دیکھ رہا ہے۔" ( آئینہ کمالات اسلام) آسماں پر دعوت حق کے لئے اک جوش ہے ہو رہا ہے نیک طبعوں پر فرشتوں کا اتار باغ میں ملت کے ہے کوئی گل رعنا کھلا آئی ہے بادصبا گلزار ار سے مستانہ وار اب ای گلشن میں لوگو راحت و آرام ہے وقت ہے جلد آؤ اے آوارگان دشت خار