راہ عمل

by Other Authors

Page 5 of 89

راہ عمل — Page 5

4 ارشادات سید نا حضرت مسیح موعود مهدی مسعد O☆O⭑O واعظ کیسے ہوں " اس کام کے واسطے وہ آدمی موزوں ہوں گے جو کہ من يتق اللہ و بصبر کے مصداق ہوں۔ان میں تقویٰ کی خوبی بھی ہو اور صبر بھی ہو۔پاک دامن ہوں۔فتق و نجور سے بچنے والے ہوں۔معاصی سے دور رہنے والے ہوں۔لیکن ساتھ ہی مشکلات پر میر کرنے والے ہوں۔لوگوں کی دشنام وہی پر جوش میں نہ آئیں۔ہر طرح کی تکلیف اور دکھ کو برداشت کر کے صبر کریں۔کوئی مارے تو بھی مقابلہ نہ کریں جس سے فتنہ و فساد ہو جائے۔دشمن جب گفتگو میں مقابلہ کرتا ہے تو وہ چاہتا ہے کہ ایسے جوش دلانے والے کلمات بولے جن سے فریق مخالف صبر سے باہر ہو کر اس کے ساتھ آمادہ بجنگ ہو جائے " ( ملفوظات جلد ۹ صفحه ۲۷) " واعظ کو چاہئے کہ امراء کو جو لمبا کلام نہیں سن سکتے ایک چھوٹا سا ٹوٹکا سنائے جو سیدھا ے ایک چھوٹا۔کان کے اندر چلا جائے اور اپنا کام کرے " وو ( لمفوظات جلد ۱۰ صفحه ۲۳۶ ) صحابہ کے نمونہ پر چلنے کا وقت قریب آگیا چاہئے کہ ایسے آدمی منتخب ہوں جو تلخ زندگی کو گوارا کرنے کے لئے تیار ہوں اور ان کو باہر متفرق جگہوں میں بھیجا جاوے۔بشرطیکہ ان کی اخلاقی حالت اچھی ہو۔تقویٰ اور طہارت میں نمونہ بننے کے لائق ہوں۔مستقل راست قدم اور بردبار ہوں اور ساتھ ہی قانع بھی ہوں اور ہماری باتوں کو فصاحت سے بیان کر سکتے ہوں۔مسائل سے واقف اور متقی ہوں کیونکہ متقی میں قوت جذب ہوتی ہے۔وہ آپ جاذب ہوتا ہے۔وہ اکیلا رہتا ہی نہیں۔" ) ملفوظات جلد ۹ صفحه (۴۱۵ ۳۱۶