راہ عمل

by Other Authors

Page 37 of 89

راہ عمل — Page 37

ہیں اور تعلیم حاصل کرتے ہیں وہ واقف ہیں۔وہ واقف کہلانے کے مستحق ہیں۔مجاہد کے نہیں۔ہاں جب کوئی واقف جہاد کے لئے روانہ ہو جائے تو چونکہ وہ عملی طور پر جہاد میں شریک ہو جاتا ہے۔اس لئے وہ واقف ہی نہیں رہتا۔بلکہ مجاہد بھی بن جاتا ہے۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تم جانے والے مجاہدین کے ساتھ ہو۔اور ہمیں توفیق دے۔کہ ہم ان کے بعد جلدی جلدی اور مجاہدین بھیج سکیں۔یہاں تک کہ اسلام کو غلبہ حاصل ہو جائے۔اور دنیا کی پسماندہ اور گری ہوئی اقوام میں نہ صرف دعوت الی اللہ ہو سکے بلکہ انہیں تمنی ترقی بھی حاصل ہو سکے۔اور ان کا شمار دنیا کی اعلیٰ تعلیم یافتہ۔ترقی یافتہ اور متمدن اقوام میں ہونے لگے۔|| الفضل ۱۴ دسمبر ۱۹۴۴ء ) د داعی الی اللہ ایسے ہونے چاہئیں جن میں دین کی روح دوسروں کی نسبت زیادہ قوی اور طاقتور ہو۔اور وہ دین کے لئے ہر وقت قربان ہونے کے لئے تیار ہوں۔( مجلس مشاورت ۱۳۶ ) جو شخص تقویٰ و طہارت پیدا کرتا ہے ، جو قلوب کی اصلاح کرتا ہے وہی داعی الی اللہ ہے۔داعی الی اللہ وہ ہے کہ اسے کچھ ملے یا نہ ملے اس کا فرض ہے کہ دعوت کا کام کرے۔داعیان کا کام یہ ہے کہ خلافت کی آواز کو خود سنیں سمجھیں اور جگہ بہ جگہ اس کو پہنچائیں۔) مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء )