راہ عمل

by Other Authors

Page 21 of 89

راہ عمل — Page 21

۲۲ نہیں ہوتے۔حضرت مسیح موعود کہاں ہر جگہ بخشیں کرتے پھرتے تھے بلکہ انبیاء کو ان کا احساس کامیاب کرتا ہے قرآن کریم میں خدا تعالیٰ رسول کریم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی نسبت فرماتا ہے۔لعللک باخع نفسك الايکونو امو منين - محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) میں یہ جوش کہ لوگ مومن بن جائیں۔اس قدر بڑھ گیا ہے کہ قریب ہے اپنی جان کو نقصان پہنچا لیں۔اس سے اندازہ لگا لو کہ آپ کے دل میں کس قدر درد پیدا ہو گیا تھا۔دعوت الی اللہ میں کامیابی کا گر یہی ہے کہ انسان اس درد کو لے کر نکلے۔اور یہ عزم ہو کہ لوگوں کو منوالیتا ہے۔جب کوئی اس طرح نکلتا ہے تو بڑی بڑی باتیں منوا لیتا ہے۔اور جو لوگ اس رنگ میں نکلتے ہیں۔ان کے متعلق دیکھا گیا ہے کہ ان کے ذریعہ عالموں کی نسبت جن کے مباحثوں میں لوگ واہ واہ کرتے ہیں زیادہ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔پس جب داعی کے دل میں یہ احساس ہو کہ کیوں لوگ حق کی طرف نہیں آتے کیوں گمراہ ہیں۔اس میں کامیاب ہو گا۔دعوت میں کامیابی کا یہ ایک بنی گر ہے اس کے بعد کسی نصیحت کی ضرورت نہیں۔باقی میحیں تو ہوتی رہتی ہیں۔کیلو خدا پر بھروسہ اور بے سرو سامانی الفضل ۲۹ جنوری ۱۹۲۲) پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں۔کہ وہ بغیر سامان لئے دنیا میں دعوت الی اللہ کے لئے نکل پڑیں اور جس طرح سے بھی ہو۔وہ ان علاقوں تک پہنچیں اور دعوت الی اللہ کریں تاکہ پھر دین حق کے روشن ہونے کے دن آئیں۔اس قسم کے لوگ اگر ہمارے را ہوئے۔تو میں سمجھتا ہوں کہ بڑی سرعت کے ساتھ دین حق دنیا میں پھیل جائے گا ایسے طریق پر دعوت کے لئے نکلنے کے واسطے صرف ہمت کی ضرورت ہے۔ایک دفعہ اگر انسان ہمت باندھ لے تو پھر اسے کوئی کام مشکل تمہیں معلوم ہوتا۔دیکھو دنیا میں اکثر مذہب اسی طرح پھیلے ہیں۔عیسائیت اسی طرح پھیلی ہے۔پھر اسلام بھی اسی طرح پھیلا ہے۔اور اب احمدیت بھی اسی طرح قائم ہوئی ہے۔اور ہماری جماعت میں بہت سے دوستوں نے قربانیاں کی ہیں۔