ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 45 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 45

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام پڑھیں اور مشر کین مکہ باہر دندناتے پھریں یہ کس طرح ہو سکتا ہے ؟ میں دیکھوں گا کہ ہمیں خانہ کعبہ میں نماز ادا کرنے سے کون روکتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ جذبہ تو بہت اچھا ہے لیکن ابھی حالات ایسے ہیں کہ ہمارا باہر نکلنا مناسب نہیں۔66 ( تفسیر کبیر جلد 6 صفحه 143) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قبول اسلام پر دار ارقم میں موجود مسلمانوں نے خوشی میں اس زور سے تکبیر بلند کی کہ اسے تمام اہل مکہ نے سنا۔پھر تمام مسلمان دو صفیں بنا کر نکلے۔ایک صف میں حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے اور ایک میں حضرت عمر تھے اس طرح مسلمان مسجد حرام میں داخل ہوئے تو کفار مکہ کو سخت صدمہ پہنچا۔اس دن سے رسول کریم صلی ال نیلم نے حضرت عمر کو 'فاروق' کا لقب عطا فرمایا کیونکہ اسلام ظاہر ہو گیا اور حق وباطل میں فرق پیدا ہو گیا۔”ان کے اسلام لانے سے مسلمانوں کو بہت تقویت پہنچی اور انہوں نے دارِ ارقم سے نکل کر برملا مسجد حرام میں نماز ادا کی۔حضرت عمر آخری صحابی تھے جو دار ارقم میں ایمان لائے اور یہ بعثت نبوی کے چھٹے سال کے آخری ماہ کا واقعہ ہے۔اس وقت مکہ میں مسلمان مردوں کی تعداد چالیس تھی۔“ (سیرت خاتم النبیین از حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ایم اے صفحہ 159) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ناصر دین کے لئے دعا کی قبولیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنی کتاب آئینہ کمالات اسلام میں تحریر فرماتے ہیں: میں رات دن خدا تعالیٰ کے حضور چلاتا اور عرض کرتا تھا کہ اے میرے رب! میرا کون ناصر و مدد گار ہے۔میں تنہا ہوں اور جب دعا کا ہاتھ پے در پے اٹھا اور فضائے آسمانی میری دعاؤں سے بھر گئی تو اللہ تعالی نے میری عاجزی اور دعا کو شرف قبولیت بخشا اور رب العالمین کی رحمت نے جوش مارا اور اللہ تعالٰی نے مجھے ایک مخلص صدیق عطا فرمایا۔اس کا نام اس کی نورانی صفات کی طرح نورالدین ہے۔۔۔جب وہ میرے پاس آکر مجھے ملا تو میں نے اسے اپنے رب کی آیتوں میں سے ایک آیت پایا۔۔اور مجھے یقین ہو گیا کہ یہ میری دعا کا نتیجہ تھا۔میں ہمیشہ دعا کیا کرتا تھا اور میری فراست نے بتا دیا کہ اللہ تعالیٰ کے منتخب بندوں میں سے ہے۔۔۔میرا کلام سننے کے لئے اس پر اپنے وطن کی جدائی آسان ہے اور میرے مقام کی محبت کے لئے اپنے وطن اصلی محبت کی یاد کو بھلا دیتا ہے اور ہر ایک امر میں میری اس طرح پیروی کرتا ہے جیسے 45