ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 106
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام شعائر اسلام کی پابندی کرانے کے لئے آپ بہت موثر انداز میں تلقین فرماتے۔ایک مسافر جو قریباً عصر کے وقت قادیان پہنچے تھے حضور اقدس نے روزہ کھول دینے کا ارشاد فرمایا مگر ان کی ہچکچاہٹ دیکھ کر آپ نے فرمایا: ”آپ سینہ زوری سے خدا تعالیٰ کو راضی کرنا چاہتے ہیں۔خدا تعالیٰ سینہ زوری سے نہیں بلکہ فرمانبر داری سے راضی ہوتا ہے۔جب اس نے فرما دیا ہے کہ مسافر روزہ نہ رکھے تو نہیں رکھنا چاہئے۔“ (سیرت المہدی حصہ اول صفحہ 97 آپ کی تحریروں میں قرآن و حدیث کی روشنی میں روزے کی اہمیت، تاکید، آداب، مسائل، اجر و ثواب کے بارے میں ہر جہت سے تعلیم موجود ہے۔دعا ہے کہ ہم اس بابرکت عبادت کو اپنے محبوبوں کے انداز میں اپنی زندگیوں کا حصہ بنا لیں۔آمین اللهم آمین۔(روزنامه الفضل آن لائن لندن 8 اپریل 2022ء) 106