ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 91 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 91

ثبوت اس واقعہ سے ملتا ہے۔(ماخوذ از انوار خلافت، انوار العلوم جلد 3 صفحہ 175) اللہ تبارک و تعالٰی نے متعدد بار اس کی ترقی کی پیش خبریاں عطا فرمائی تھیں خدا نے اس ویرانہ یعنی قادیان کو مجمع الدیار بنا دیا کہ ہر ایک ملک کے لوگ یہاں آ کر جمع ہوتے ہیں۔(براہین احمدیہ پنجم، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 95) ایک دن آنے والا ہے جو قادیان سورج کی طرح چمک کر دکھلا دے گی کہ وہ ایک سچے کا مقام ہے۔دافع البلاء، روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 231) ” مجھے دکھایا گیا ہے (کہ) یہ علاقہ اس قدر آباد ہو گا کہ دریائے بیاس تک آبادی پہنچ جائے گی۔“ (تذکرہ ایڈیشن ششم صفحہ 666) ہم نے کشف میں دیکھا کہ قادیان ایک بڑا عظیم الشان شہر بن گیا اور انتہائی نظر سے بھی پڑے تک بازار نکل گئے۔اونچی اونچی دو منزلی یا چو منزلی یا اس سے بھی زیادہ اونچے اونچے چبوتروں والی دوکانیں عمدہ عمارت کی بنی ہوئی ہیں اور موٹے موٹے سیٹھ۔بڑے بڑے پیٹ والے جن سے بازار کو رونق ہوتی ہے، بیٹھے ہیں اور ان کے آگے جواہرات اور لعل اور موتیوں اور ہیروں، روپوں اور اشرفیوں کے ڈھیر لگ رہے ہیں اور قسما قسم کی دوکانیں خوب صورت اسباب سے جگمگا رہی ہیں یکے، بگھیاں، ٹمٹم، فٹن، پالکیاں، گھوڑے، شکر میں، پیدل اس قدر بازار میں آتے جاتے ہیں کہ مونڈھے سے مونڈھا بھڑ کر چلتا ہے اور راستہ بمشکل سے ملتا ہے۔اب ہم اس کمرہ کو نہیں کھولیں گے (تذکرہ ایڈیشن ششم صفحہ 343) حضرت اقدس علیہ السلام کی قادیان سے محبت میں ایک عجیب واقعہ ہے جو حضرت اماں جی حرم حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ”جب 1908ء میں حضرت مسیح موعود " آخری دفعہ لاہور تشریف لے جانے لگے اور اسی سفر میں آپ کی وفات ہوئی تو میں دیکھتی تھی کہ آپ اس موقع پر قادیان سے باہر 91