ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 92
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام جاتے ہوئے بہت متامل تھے اور فرماتے بھی تھے۔کہ میرا اس سفر پر جاتے ہوئے دل رکتا ہے مگر چونکہ حضرت ام المؤمنین اور بچوں کی خواہش تھی اس لئے آپ تیار ہوگئے۔پھر جب آپ روانہ ہونے لگے تو آپ نے اپنے کمرہ کو جو حجرہ کہلاتا تھا خود اپنے ہاتھ سے بند کیا اور جب آپ اس کے دروازہ کو قفل لگا رہے تھے تو میں نے سنا کہ آپ بغیر کسی کو مخاطب کر کے یہ الفاظ فرما رہے تھے کہ ”اب ہم اس کمرہ کو نہیں کھولیں گے“ جس میں گویا یہ اشارہ تھا کہ اسی سفر کی حالت میں آپ کی وفات ہو جائے گی۔(سیرت المہدی حصہ اول صفحہ 779) سب ہم نے اُس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے روزنامه الفضل آن لائن لندن 18 مارچ 2022ء) 92 22