ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 89 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 89

کو ہم نے برکت دی ہے۔مشتمل ؟ حضرت اقدس مسیح موعود نے اس آیت کی تشریح میں فرمایا ”معراج مکانی اور زمانی دونوں پر اور بغیر اس کے معراج ناقص رہتا ہے پس جیسا کہ سیر مکانی کے لحاظ سے خدا تعالیٰ نے آنحضرت علی الم کو مسجد الحرام سے بیت المقدس تک پہنچا دیا تھا ایسا ہی سیر زمانی کے لحاظ سے آنجناب کو شوکتِ اسلام کے زمانہ سے جو آنحضرت صلی اللی علم کا زمانہ تھا بر کات اسلامی کے زمانہ تک جو مسیح موعود کا زمانہ ہے پہنچا دیا پس اس پہلو کے رو سے جو اسلام کے انتہاء زمانہ تک آنحضرت صلی الہ وسلم کا سیر کشفی ہے مسجد اقصیٰ سے مراد مسیح موعود کی مسجد ہے جو قادیان میں واقع ہے جس کی نسبت براہین احمدیہ میں خدا کا کلام یہ ہے: مبارك و مبارك و كل امر مبارك يجعل فيه وطن سے محبت کے انداز دیکھئے فرماتے ہیں: (مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحه 54 - 55 حاشیہ) خدا کا تم پہ بس لطف و کرم ہے وہ نعمت کون سی باقی جو کم ہے زمین قادیاں اب محترم ہے نجوم خلق سے ارضِ حرم ہے ظہورِ عون و نصرت دمبدم ہے حسد سے دشمنوں کی پشت خم ہے سنو اب وقت توحید اتم ہے اب مائل ملک عدم ہے خدا نے روک ظلمت کی اُٹھا دی فَسُبحَانَ الَّذِي أَحْرَى الْأَعَادِى 89