ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 344 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 344

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام تلاوت آیات قرآن کا علم و حکمت اور تزکیہ نفوس جس پائے کی تعلیم و تربیت کی نبی کو ضرورت ہوتی ہے وہ معلم و مربی واحد خدا ہی خاص تائید و نصرت سے عطا فرماتا ہے۔سورۃ الجمعہ میں مذکور آخرین میں حضرت رسول کریم ملی ایم کی بعثت ثانیہ میں وہی فرائض آپ علیہ السلام کو ادا کرنے تھے جو رسول اکرم صلی علی کریم نے ادا کیے ہیں۔سوائے اس فرق کے کہ آپ علیہ السلام کو قرآن مجید اور محمد رسول اللہ کی ملی یکم کا کامل متبع رہنا ہے اور آپ کی شریعت پر عمل کرنا ہے۔چنانچہ آپ کو الہام ہوا: هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيْنَ رَسُوْلًا مِنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ ايَتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَبَ وَالْحِكْمَةَ وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَلَلٍ مُّبِيْنِ اللَّهِ وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيمُ (ج) ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ (3) (الجمعه : 3 - 5) ترجمہ: وہی ہے جس نے امی لو گوں میں انہیں میں سے ایک عظیم رسول مبعوث کیا۔وہ ان پر اس کی آیات کی تلاوت کرتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب کی اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے جبکہ اس سے پہلے وہ یقیناً کھلی کھلی گمراہی میں تھے اور انہی میں سے دوسروں کی طرف بھی (اسے مبعوث کیا ہے) جو ابھی ان سے نہیں ملے۔وہ کامل غلبہ والا (اور) صاحب حکمت ہے۔یہ اللہ کا فضل ہے وہ اس کو جسے چاہتا ا ہے عطا کرتا ہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔آنحضور صلی ایم نے آپ علیہ السلام کے صاحب حکمت ہونے کی پیشگوئی بھی فرمائی کہ: ”امام مہدی حکم عدل ہو گا آپ کا ہر کلام وحی الہی کے تحت تھا (مسند احمد جلد 2 صفحہ 156) اللہ تعالیٰ نے آپ علیہ السلام میں آنحضور صلی ای کمی کی تمام خصوصیات کا عکس رکھ دیا۔آپ علیہ السلام بھی کے بلائے بولتے تھے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا : وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى خدا ترجمہ: یہ اپنی طرف سے نہیں بولتا۔بلکہ جو کچھ تم سنتے ہو۔یہ خدا کی وحی ہے۔یہ خدا کے قریب ہوا۔یعنی 344