ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 345
ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام اوپر کی طرف گیا اور پھر نیچے کی طرف تبلیغ حق کے لئے جھکا۔اس لئے یہ دو قوسوں کے وسط میں آ گیا۔اربعین نمبر 3، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 426) آپ علیہ السلام فرماتے ہیں: میں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا بلکہ قرآن اور حدیث کے مطابق اور اس الہام کے مطابق کہتا ہوں جو خد اتعالیٰ نے مجھے کہا۔جو آنے والا تھا وہ میں ہی ہوں۔“ آپ مزید فرماتے ہیں: (ملفوظات جلد چہارم صفحه 492) م اس عاجز کو اپنے ذاتی تجربہ سے یہ معلوم ہے کہ روح القدس کی قدسیت ہر وقت اور ہر دم اور ہر لحظہ بلا فصل ملہم کے تمام قویٰ میں کام کرتی رہتی ہے اور وہ بغیر روح القدس اور اس کی تاثیر قدسیت کے ایک دم بھی اپنے تئیں ناپاکی سے بچا نہیں سکتا اور انوار دائمی اور استقامت دائگی اور محبت دائگی اور عصمت دائمی اور برکات دائمی کا بھی سبب ہوتا ہے کہ روح القدس ہمیشہ اور ہر وقت ان کے ساتھ ہوتا ہے۔“ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 93) کشفی طور پر رجس سے پاک فرمایا رسول کریم ملی ایم کی طرح آپ علیہ السلام کو بھی کشفی حالت میں رجس سے پاک کیا گیا۔فرماتے ہیں: میں نے کشفی حالت میں دیکھا کہ ایک شخص جو مجھے فرشتہ معلوم ہوتا ہے مگر خواب میں محسوس ہوا کہ اس کا نام شیر علی ہے۔اس نے مجھے ایک جگہ لٹا کر میری آنکھیں نکالی ہیں اور صاف کی ہیں اور میل اور کدورت ان میں سے پھینک دی اور ہر ایک بیماری اور کوتاہ بینی کا مادہ نکال دیا ہے اور ایک مصفا نور جو آنکھوں میں پہلے سے موجود تھا مگر بعض مواد کے نیچے دبا ہو اتھا اس کو ایک چمکتے ہوئے ستارہ کی طرح بنا دیا ہے اور یہ عمل کر کے پھر وہ شخص غائب ہو گیا اور میں اس کشفی حالت سے بیدار ی کی طرف منتقل ہو گیا۔“ تریاق القلوب، روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 351 - 352) 345