ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 334 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 334

ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام (خدا تعالیٰ نے ) مجھے الہام کیا کہ دین اللہ اسلام ہی ہے اور سچا رسول مصطفی ملی ان کی سر دار امام ہے جو رسول اتی امین ہے۔پس جیسا کہ عبادت صرف خدا کے لئے مسلّم ہے اور وہ واحد لاشر یک ہے اسی طرح ہمارا رسول اس بات میں واحد ہے کہ اس کی پیروی کی جائے اور اس بات میں واحد ہے کہ خاتم الانبیاء ہے۔(منن الرحمن، روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 164) آپ کے نقوش قدم پر چلتے ہوئے آپ کی اتباع میں صادق شاگرد کو وہ مقام ملا کہ صادق رسول اللہ صلی یکم سے کامل مماثلت پیدا ہو گئی۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو سند صداقت عطا فرمائی۔اسی اصدق الصادقین کے ارشاد پر آپ نے اعلان کیا: ” کہہ اے منکر و! میں صادقوں میں سے ہوں۔میرے پاس خدا کی گواہی ہے۔کہہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں۔“ (براہین احمدیہ حصہ چہارم، روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 664 - 665) اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنے فرستادہ کی حقانیت دنیا پر ظاہر کرنے کا کام بھی اپنے ذمے لیا۔اُردو میں الہام فرمایا۔میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا۔دنیا میں ایک نذیر آیا، پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“ (براہین احمدیہ حصہ چہارم، روحانی خزائن جلد نمبر 1 صفحہ 664 - 665) رویا میں بھی اللہ تعالیٰ نے صادق کے صدق کی چمک پھیلنے کی بشارت عطا فرمائی: 21 اکتوبر 1899ء کو میں نے خواب میں محبی اخویم مفتی محمد صادق کو دیکھا کہ نہایت روشن اور چمکتا ہوا ان کا چہرہ ہے اور ایک لباس فاخرہ جو سفید ہے پہنے ہوئے ہیں اور ہم دونوں ایک بھی میں سوار ہیں اور وہ لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی کمر پر میں نے ہاتھ رکھا ہوا ہے۔یہ خواب ہے اور اس کی تعبیر جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالی ہے یہ ہے کہ صدق جس سے میں محبت رکھتا ہوں ایک چمک کے ساتھ ظاہر ہو گا اور جیسا کہ میں نے صادق کو دیکھا ہے کہ اس کا چہرہ چمکتا ہے اسی طرح وہ وقت قریب ہے کہ میں صادق سمجھا جاؤں گا اور صدق کی چمک لوگوں پر پڑے گی۔“۔(ضمیمه تریاق القلوب نمبر 4 روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 505 – 506) 334