ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 335 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 335

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام آپ کے اوصاف میں بھی سچائی اور راست بازی نمایاں نظر آتی ہے۔منصب نبوت سے پہلے ہی قادیان کے لوگ عزیز واقارب آپ کے تقویٰ و طہارت کے گرویدہ تھے۔اس دعوی کے ساتھ ہی نیک طبعوں نے بغیر دلیل اور نشان کے آپ علیہ السلام کو سچا مان لیا اور آپ کی سچائی پر شہادتیں دیں۔آپ کی تحریر ہے: ” مجھے یاد ہے کہ میں نے ایک مرتبہ امر تسر ایک مضمون بھیجا۔اس کے ساتھ ہی ایک خط بھی تھا۔رلیا رام کے وکیل ہند اخبار کے متعلق تھا۔میرے اس خط کو خلاف قانون ڈاکخانہ قرار دے کر مقدمہ بنایا گیا۔وکلاء نے بھی کہا کہ اس میں بجز اس کے رہائی نہیں جو اس خط سے انکار کر دیا جاوے۔گویا جھوٹ کے سوا بچاؤ نہیں۔مگر میں نے اس کو ہر گز پسند نہ کیا بلکہ یہ کہا کہ اگر سچ بولنے سے سزا ہوتی ہے تو ہونے دو جھوٹ نہیں بولوں گا۔آخر وہ مقدمہ عدالت میں پیش ہوا۔ڈاک خانوں کا افسر بحیثیت مدعی حاضر ہوا۔مجھ سے جس وقت اس کے متعلق پوچھا گیا تو میں نے صاف طور پر کہا کہ یہ میرا خط ہے مگر میں نے اس کو جزو مضمون سمجھ کر اس میں رکھا ہے۔مجسٹریٹ کی سمجھ میں یہ بات آگئی اور اللہ تعالٰی نے اس کو بصیرت دی۔ڈاکخانوں کے افسر نے بہت زور دیا مگر اس نے ایک نہ سنی اور مجھے رخصت کر دیا۔میں کیونکر کہوں کہ جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں۔ایسی باتین نری بیہود گیاں ہیں۔سچ تو یہ ہے کہ سچ کے بغیر گزارا نہیں۔میں اب تک بھی جب اپنے اس واقعہ کو یاد کرتا ہوں تو ایک مزا آتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے پہلو کو اختیار کیا۔اس نے ہماری رعایت رکھی اور ایسی رعایت رکھی جو بطور نشان کے ہو گئی۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُةً (الطلاق: 4) یقیناً یاد رکھو جھوٹ جیسی کوئی منحوس چیز نہیں عام طور پر دنیا دار کہتے ہیں کہ سچ بولنے والے گرفتار ہو جاتے ہیں۔مگر میں کیوں کر اس کو باور کروں؟ مجھ پر سات مقدمے ہوئے ہیں اور خدا کے فضل سے کسی ایک میں بھی ایک لفظ بھی مجھے جھوٹ کہنے کی ضرورت نہیں پڑی۔کوئی بتائے کسی ایک میں بھی خدا تعالیٰ نے مجھے شکست دی ہو۔اللہ تعالیٰ تو آپ کی سچائی کا حامی اور مدد گار ہے۔یہ ہو سکتا ہے کہ وہ راستباز کو سزا دے؟ اگر ایسا ہو تو دنیا میں پھر کوئی شخص سچ بولنے کی جرات نہ کرے اور خدا تعالیٰ پر سے اعتقاد ہی اٹھ جاوے۔راستباز تو زندہ ہی مر جاویں۔اصل بات یہ ہے کہ سچ بولنے سے سے جو سزا پاتے ہیں وہ سچ کی وجہ سے نہیں ہوتی۔وہ سزا ان کی بعض اور مخفی در مخفی بد کاریوں کی ہوتی ہے اور کسی اور جھوٹ کی سزا ہوتی ہے خدا تعالیٰ کے پاس تو ان بدیوں اور شرارتوں کا ایک سلسلہ ہوتا ہے۔ان کی بہت 335