ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 251 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 251

ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام میں تمہیں اونٹنی کا بچہ دے دوں گا۔اس نے کہا یا رسول اللہ! میں اونٹنی کے بچہ کو کیا کروں گا۔آپ نے فرمایا ” کوئی اونٹ ایسا بھی ہے جو اونٹنی کا بچہ نہ ہو۔“ ( سنن ترمذی ابواب البرو الصلة باب في المزاح) ایک بوڑھی عورت نے عرض کیا کہ حضور کیا میں جنت میں جاؤں گی۔آپ نے فرمایا کہ جنت میں تو صرف جوان عورتیں جائیں گی وہ افسردہ ہو گئی تو فرمایا ”جنت میں بوڑھے بھی جوان کر کے لیجائے جائینگے۔“ ( الشمائل المحمديه للترمذى صفة مزاح رسول اللہ ) حضور صلی ا یمن کی خدمت میں ایک عورت حاضر ہوئی آپ نے اس کے شوہر کی بابت پوچھا تو اس نے نام بتایا۔جس پر آپ نے فرمایا۔وہی جس کی آنکھوں میں سفیدی ہے جو نہی وہ عورت گھر پہنچی تو اپنے شوہر کی آنکھوں کو غور سے دیکھنے لگی۔اس کے خاوند نے کہا۔تجھے کیا ہو گیا ہے۔عورت نے جواب دیا کہ رسول کریم صلی علیم نے مجھے بتایا ہے کہ تیری آنکھوں میں سفیدی ہے۔یہ سن کر اس نے کہا میری آنکھوں میں سفیدی سیاہی سے زیادہ نہیں ہے۔شرف النبی از علامہ ابوسعید نیشا پوری مترجم صفحہ 109) حضور ملی المینیوم ایک دفعہ سواری پر سوار ہو کر قبا کی طرف جانے لگے۔ابوہریرہ ساتھ تھے۔حضور نے ان سے فرمایا کیا میں تمہیں بھی سوار کرلوں انہوں نے عرض کیا جیسے حضور کی مرضی تو فرمایا آؤ! تم بھی سوار ہو جاؤ۔حضرت ابوہریرۃ نے سوار ہونے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوئے اور گرتے گرتے حضور کو پکڑ لیا اور حضور کے ساتھ گر پڑے۔حضور پھر سوار ہوئے اور ابو ہریرۃ کو سوار ہونے کی دعوت دی مگر وہ دوسری دفعہ بھی حضور کو لے کر گر پڑے۔حضور پھر سوار ہوئے اور ابوہریرہ سے پوچھا کیا تمہیں بھی سوار کرلوں تو کہنے لگے اب میں آپ کو تیسری دفعہ نہیں گرانا چاہتا۔المواهب اللدنيه زرقانی جلد 4 صفحہ 265 دار لمعرفه بیروت) حضرت جابر کی روایت ہے کہ رسول کریم پر جب وحی آتی یا جب آپ وعظ فرماتے تو آپ ایک ایسی قوم کو ڈرانے والے معلوم ہوتے جس پر عذاب کا خطرہ ہو مگر آپ کی عمومی کیفیت یہ تھی کہ سب سے 251