ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 206
ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام آپ نے یہ اختیار استعمال نہیں فرمایا۔مگر مجھے اختیار ہو تو میں تو صرف آپ کے حق میں ہی استعمال کرتی۔(بخاری کتاب التفسیر باب سورة الاحزاب باب (279) ایک مرتبہ رسول اللہ کی تعلیم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ مجھے اللہ کی ایک ایسی صفت کا علم ہے جس کا نام لے کر دعا کی جائے تو ضرور قبول ہوتی ہے۔حضرت عائشہ نے وفور شوق سے عرض کیا کہ پھر مجھے بھی وہ صفت بتادیں۔آپ نے فرمایا میرے خیال میں تمہیں بتانا مناسب نہیں۔اس پر حضرت عائشہ جیسے روٹھ کر ایک طرف جا بیٹھیں کہ خود ہی بتائیں گے مگر جب آنحضرت صلی علیم نے کچھ دیر تک نہ بتایا تو عجب شوق کے عالم میں خود اٹھیں، رسول کریم کی پیشانی کا بوسہ لیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ! بس مجھے ضرور وہ صفت بتائیں۔آپ نے فرمایا کہ دراصل اس صفت کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ سے دنیا کی کوئی مانگنا درست نہیں اس لئے میں بتانا نہیں چاہتا۔تب حضرت عائشہ پھر روٹھ کر الگ ہو گئیں اور وضو کر کے مصلیٰ بچھا کر بآواز بلند یہ دعا کرنے لگیں کہ اے میرے مولیٰ! تجھے اپنے سارے ناموں اور صفتوں کا واسطہ۔ان صفتوں کا بھی جو مجھے معلوم ہیں اور ان کا بھی جو میں نہیں جانتی کہ تو اپنی اس بندی کے ساتھ عفو کا سلوک فرما۔آنحضرت صلی لی کم پاس بیٹھے دیکھتے اور مسکراتے جاتے اور پھر فرمایا: اے عائشہ ! بیشک وہ صفت انہی صفات میں سے ہے جو تم نے شمار کر ڈالیں۔چیز ام المؤمنین حضرت ام سلمیٰ کا دل تو آپ کی وسیع القلبی نے موہ لیا آپ نے شادی کے پیغام پر تین شرائط پیش کیں آپ نے تینوں کا حل پیش کر کے ان کا مان رکھا حضور نے فرمایا جہاں تک آپ کی نازک مزاجی کا تعلق ہے سو اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے گا رہا معاملہ عمر کا تو میں آپ سے بڑا ہوں اور بچوں کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں اب آپ کے بچے میرے بچے ہوں گے۔یہ تسلی بخش جواب سن کر حضرت ام سلمیٰ نے اپنے بیٹے سے کہا اب مجھے کوئی عذر نہیں میرا نکاح رسول اللہ سے پڑھ دو۔آپ فرماتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو نعم البدل دیا وہ پہلے شوہر سے ہر لحاظ سے افضل اور بہتر ہیں۔ازواج مطہرات و صحابیات انسائیکلو پیڈیا صفحہ 166) ایک دفعہ چند صحابہ آپ کے پاس آئے اور آنحضرت کی اندرون خانہ زندگی کے بارے میں پوچھا آپ نے جواب دیا، آنحضرت کا ظاہر و باطن ایک ہے۔امت مسلمہ کی مائیں صفحہ 112) ام المؤمنین حضرت زینب کو اپنے آقا سے بہت محبت تھی اس بات پر فخر کرتی تھیں کہ اللہ نے ان کو 206