ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 121 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 121

قسط 22 شمس و قمر کی گواہی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ نام کا غلام، عکس، ظل، نائب، خلیفه، شاگرد، فرزند، ولی ہونے کی سعادت حاصل ہونے پر فخر محسوس فرماتے ہیں۔سب ہم نے اس سے پایا شاہد ہے تو خدایا وہ جس نے حق دکھایا وہ مہ لقا یہی ہے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : (در ثمین) یہ ولایت کامل طور پر ظل نبوت ہے۔خدا نے نبوت آنحضرت صلی اللہ نام کے اثبات کے لئے پیشگوئیاں دکھلائیں سو اس جگہ بھی بہت سی پیشگوئیاں ظہور میں آئیں۔1۔خدا نے دعاؤں کی قبولیت سے اپنے نبی علیہ السلام کی نبوت کا ثبوت دیا۔سو اس جگہ بھی بہت سی دعائیں قبول ہوئیں۔یہی نمونہ استجابت دعا کا جو لیکھرام میں ثابت ہواغور سے سوچو!!! 2۔ایسا ہی خدا نے اپنے نبی کو شق القمر کا معجزہ دیا سو اس جگہ بھی قمر اور شمس کے خسوف کسوف کا معجزہ عنایت ہوا۔3۔ایسا ہی خدا نے اپنے نبی کو فصاحت بلاغت کا معجزہ دیا سو اس جگہ بھی فصاحت بلاغت کو اعجاز کے طور پر دکھلایا غرض فصاحت بلاغت کا ایک الہی نشان ہے اگر اس کو توڑ کر نہ دکھلاؤ تو جس دعوی کے لئے یہ نشان ہے وہ اس نشان اور دوسرے نشانوں سے ثابت اور تم پر خدا کی حجت قائم ہے“ (حجۃ اللہ ، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 162 - 163) اس اقتباس میں نبوت کے اثبات کے لئے عطا ہونے والے نشانات میں سے دوسرے کو موضوع بناتے ہیں یعنی خدا نے اپنے نبی کو شق القمر کا معجزہ دیا سو اس جگہ بھی قمر اور شمس کے خسوف کسوف کا معجزہ عنایت ہوا۔چاند نے آنحضور صلی ایم کی صداقت کی گواہی دو ٹکڑے ہو کر دی۔غالباً ابھی آپ شعب ابی طالب میں تھے 121