ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 120 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 120

ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام اس دن جبکہ ہندؤوں کے لیے عید کا دن تھا۔ایک مسلمان نے ہندو بننا تھا وہی ان کے لیے ماتم کا دن بن گیا۔اسی دن لیکھرام کی لاش ڈاکٹروں نے چیری بھی اور پھاڑی بھی۔اسی دن پھر اس کا جنازہ اٹھایا گیا اور اسی دن اُسے جلایا بھی گیا اور بے شمار ہندو مر گھٹ تک ساتھ گئے۔جہاں لیکھرام کا فوٹو لیا گیا اور اس کے بعد اُسے لکڑیوں کی ایک بہت بڑی چتا پر رکھ کر جلا دیا گیا اور پھر اس کی راکھ دریائے راوی میں بہادی گئی اور خدا کا الہام پورا ہوا اور بڑی شان وشوکت کے ساتھ پورا ہوا۔جس کی دعا سے آخر لیکھو مرا تھا کٹ کر ماتم پڑا تھا گھر گھر وہ میرزا یہی ہے اچھا نہیں ستانا پاکوں کا دل دکھانا گستاخ ہوتے جانا اس کی جزا یہی ہے ( قادیان کے آریہ اور ہم صفحہ 48) (روزنامه الفضل آن لائن لندن 29 اپریل 2022ء) 120