ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 108 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 108

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام سورہ فتح نازل ہوئی۔جس کی ایک آیت نمبر 48 کا ترجمہ ہے: یقیناً اللہ نے اپنے رسول کو (اس کی) رویا حق کے ساتھ پوری کرد کھائی کہ اگر اللہ چاہے گا تو تم ضرور بالضرور مسجد حرام میں امن کی حالت میں داخل ہوگے، اپنے سروں کو منڈواتے ہوئے اور بال کتر واتے ہوئے، ایسی حالت میں کہ تم خوف نہیں کروگے۔پس وہ اس کا علم رکھتا تھا جو تم نہیں جانتے تھے۔پس اس نے اس کے علاوہ قریب ہی ایک اور فتح مقدر کر دی ہے۔(ترجمه از تفسیر صغیر) اگلے سال فروری 629ء میں دو ہزار اصحاب کے ساتھ بیت اللہ کا طواف فرمایا۔یقیناً آنحضرت صلی الم کی رویا پوری ہوئی۔آنحضرت صلی میں کام کا ایک قیاس یا اجتہاد درست نہ نکلا۔جس سے کم فہم اور بد گمان دشمنوں کو اعتراض کا موقع ملا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مبارک الفاظ سے اس قسم کی بشری اجتہادی غلطیوں کے بارے میں اصولی تعلیم ملتی ہے۔فرماتے ہیں: ”نبی کی شان اور جلالت اور عزت میں اس سے کچھ فرق نہیں آتا کہ کبھی اس کے اجتہاد میں غلطی بھی ہو اگر کہو کہ اس سے امان اٹھ جاتا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ کثرت کا پہلو اس امان کو محفوظ رکھتا ہے۔کبھی نبی کی وحی خبر واحد کی طرح ہوتی ہے اور مع ذالک مجمل ہوتی ہے اور کبھی وحی ایک امر میں کثرت سے اور واضح ہوتی ہے پس اگر مجمل وحی میں اجتہاد کے رنگ میں کوئی غلطی بھی ہو جائے تو بینات محکمات کو اس سے کچھ صدمہ نہیں پہنچتا۔“ (لیکچر سیا لکوٹ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 245) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی اس قسم کے کم فہموں سے واسطہ پڑتا رہا۔ایک واقعہ اس طرح ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ نے نشان نمائی کے متعلق آپ کی متضرعانہ دعائیں سن کر 20 فروری 1886ء کو ایک غیر معمولی شان والے اولوالعزم بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری عطا فرمائی۔اس بیٹے کی بیان کردہ خصوصیات سے چند بطور نمونہ درج ذیل ہیں: ”سو تجھے بشارت ہو کہ ایک وجیہہ اور پاک لڑکا تجھے دیا جائے گا۔ایک ز کی غلام (لڑکا) تجھے ملے گا وہ لڑکا تیرے ہی تخم سے تیری ہی ذریت و نسل سے ہو گا۔خوبصورت پاک لڑکا تمہارا مہمان آتا ہے۔اس کا نام عنموائیل اور بشیر بھی ہے۔اس کو مقدس روح دی گئی ہے اور وہ رجس سے پاک ہے۔وہ نور اللہ ہے۔مبارک وہ جو آسمان سے آتا ہے۔اس کے ساتھ فضل ہے جو اس کے آنے کے ساتھ آئے گا۔وہ صاحب 108