ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 109 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 109

چار شکوہ اور عظمت اور دولت ہو گا وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا وہ کلمتہ اللہ ہے کیونکہ خدا کی رحمت و غیوری نے اسے کلمہ تمجید سے بھیجا ہے۔وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا اور دل کا حلیم اور علومِ ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا اور وہ تین کو کرنے والا ہو گا (اس کے معنی سمجھ نہیں آئے) دوشنبہ ہے مبارک دوشنبہ۔فرزند دلبند گرامی ارجمند۔مظهر الاول والاخر مظهر الحق والعلاءِ كَانَ الله نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ جس کا نزول بہت مبارک اور جلال الہی کے ظہور کا موجب ہو گا۔نور آتا ہے نور جس کو خدا نے اپنی رضامندی کے عطر سے ممسوح کیا۔ہم اس میں اپنی روح ڈالیں گے اور خدا کا سایہ اس کے سر پر ہو گاوہ جلد جلد بڑھے گا اور اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گااور زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قومیں اس سے برکت پائیں گی تب اپنے نفسی نقطہ آسمان کی طرف اٹھایا جائے گا۔وَکانَ امراً مقضیا۔(اشتہار 20 فروری 1886ء مندرجہ تبلیغ رسالت جلد اول صفحه 59 - 60 تذکرہ صفحہ 109 - 111) اس کے بعد 8 اپریل 1886ء کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مزید انکشاف ہونے والے امور بھی آپ نے اسی دن مشتہر کر دیے: آج 8 اپریل 1886ء میں اللہ جل شانہ کی طرف سے اس عاجز پر اس قدر کھل گیا کہ ایک لڑکا بہت ہی قریب ہونے والا ہے جو ایک مدت حمل سے تجاوز نہیں کر سکتا اس سے ظاہر ہے کہ غالباً ایک لڑکا ابھی ہونے والا ہے یا بالضرور اس کے قریب حمل میں لیکن یہ ظاہر نہیں کیا گیا جواب پیدا ہو گا یہ وہی لڑکا ہے یا وہ کسی اور وقت میں نو برس کے عرصہ میں پیدا ہو گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 132 - 133 تذکرہ صفحہ 114) کہیں آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ موعود بیٹا نو سال کے عرصے کے اندر پیدا ہو گا۔نہیں لکھا کہ اس عرصے میں اور کوئی بچہ پیدا نہیں ہو گا۔یا جو بھی بچہ ہو گا وہ مصلح موعود ہو گا۔مگر جب 15/اپریل 1886ء کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ہاں ایک بیٹی عصمت پیدا ہوئی تو مخالفین نے بے بنیاد اعتراضات کا شور مچادیا کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی لڑکا نہیں لڑکی پیدا ہوئی ہے۔حالانکہ آپ نے یہ بھی کہیں نہیں لکھا تھا کہ موجودہ حمل سے ہی ضرور لڑکا پیدا ہو گا۔عنقریب لڑکا پیدا ہونے کا ذکر تھا۔پھر 17 اگست 1887ء کو ایک لڑکا بشیر احمد پیدا ہوا۔109