ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 19 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 19

ربط ہے جانِ محمد سے مری جاں کو مدام کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ اس کے رسول صلی علیم قرآن پاک اور اسلامی شعائر کی بے حرمتی اور گستاخی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی اور انگریز حکومت کی خوشامدانہ تعریف و توصیف میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا پالی فوائد کی بھیک بھی مانگی۔ان حقیقی گستاخ مرتدین نے اسلام پر معاندانہ حملے کیے۔جبکہ حضرت اقدس نے حکومت کی اعتدال پسندی کی اعتدال کے ساتھ تعریف فرمائی۔یہ حکومت اگرچہ ایمانی فضیلتوں اور برکتوں کو اپنے ساتھ نہیں رکھتی تاہم ہیروڈیس کے عہدِ حکومت سے جس کے ساتھ مسیح ابن مریم کا واسطہ پڑا تھا بدرجہا بہتر اور حال کی اسلامی ریاستوں سے بلحاظ امن اور عام رفاہیت کے پھیلانے اور آزادی بخشنے اور حفاظت اور تربیت رعایا اور انتظام قانون معدلت اور سر کوبی مجرموں کے بدرجہا افضل ہے اپنی اس قدردانی کی توجیہہ آپ کے الفاظ میں: (فتح اسلام، روحانی خرائن جلد 3 صفحہ 14، 15 حاشیہ) یہ دعا گو جو دنیا میں عیسی مسیح کے نام سے آیا ہے اسی طرح وجود ملکہ معظمہ قیصرہ ہند اور ان کے زمانے پر فخر کرتا ہے جیسا کہ سید الکونین حضرت محمد مصطفی صلی الیم نے نوشیرواں عادل کے زمانہ سے فخر کیا تھا“ (تحفہ قیصریہ ، روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 255) یہ اللہ تعالی کا فضل اور احسان ہے کہ ہم ایک ایسی سلطنت کے نیچے ہیں جو ان تمام عیوب سے پاک ہے یعنی سلطنت انگریزی جو امن پسند ہے جس کو مذہب کے اختلاف سے کوئی اعتراض نہیں۔جس کا قانون ہے کہ ہر اہل مذہب آزادی سے اپنے مذہبی فرض ادا کرے چونکہ اللہ تعالی نے ارادہ فرمایا ہے کہ ہماری تبلیغ ہر جگہ پہنچ جاوے اس لئے اس نے ہم کو اس سلطنت میں پیدا کیا۔جس طرح آنحضرت صلی الم نوشیرواں کے عہد پر فخر کرتے تھے اسی طرح پر ہم کو اس سلطنت پر فخر ہے۔یہ قاعدے کی بات ہے کہ مامور چونکہ عدل اور راستی لاتا ہے اس لئے اس سے پہلے کہ وہ مامور ہو کر آئے عدل اور راستی کا اجرا ہونے لگتا ہے۔“ لیکچر لدھیانہ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 268) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اس عاجز نے جس قدر حصہ سوم کے پرچہ مشمولہ میں انگریزی گورنمنٹ کا شکر ادا کیا ہے وہ صرف اپنے ذاتی خیال سے ادا نہیں کیا بلکہ قرآن شریف اور حدیث نبوی کی ان بزرگ تاکیدوں نے جو اس عاجز کے 19