ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 164 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 164

ترے مکروں سے اے جاہل مرا نقصاں نہیں ہر گز کہ یہ جاں آگ میں پڑ کر سلامت آنے والی ہے خدا تعالیٰ نے تو حضرت اقدس علیہ السلام کو الہاما یہ بھی فرمایا کہ تو لوگوں سے کہہ دے: آگ سے ہمیں مت ڈراؤ آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔66 البدر جلد 1 نمبر 5، 6- 28 نومبر ، 5 دسمبر 1902ء صفحہ 34) ہے سر رہ پر مرے وہ خود کھڑا مولیٰ کریم پس نہ بیٹھو میری رہ میں اے شریران دیار اللہ تعالیٰ کے لیے لوہے کے کنگن یک بار جب سپر نٹنڈنٹ پولیس لیکھرام کے قتل کے شبہ میں اچانک قادیان آیا اور حضرت میر ناصر نواب صاحب رضی اللہ عنہ کو اس کی اطلاع ہوئی تو وہ سخت گھبراہٹ کی حالت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس گئے۔غلبہ رقت کی وجہ سے بڑی مشکل سے آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ وارنٹ گرفتاری کے ساتھ ہتھکڑیاں لیے ہوئے آرہا ہے۔حضرت اقدس علیہ السلام اس وقت اپنی کتاب ”نور القرآن“ تصنیف فرما رہے تھے۔سر اٹھا کر اطمینان سے مسکراتے ہوئے فرمایا: میر صاحب! لوگ خوشیوں میں چاندی سونے کے کنگن پہنا ہی کرتے ہیں ہم سمجھ لیں گے کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کی راہ میں لوہے کے کنگن پہن لیے۔مگر ایسانہ ہو گا۔کیونکہ خدا تعالیٰ اپنے خلفائے مامورین کی ایسی رسوائی پسند نہیں کرتا۔“ طاعون کے زمانے میں آپ کا یقین اور تو کل (ملفوظات جلد 1 صفحہ 279) جس زمانے میں طاعون زوروں پر تھا اور پورے ہندوستان میں شہروں کے شہر خالی ہو رہے تھے انگریز حکومت نے ٹیکے کا انتظام کیا تاکہ لوگوں کی جان بچائی جاسکے۔طاعون کے پھوٹنے سے بہت پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیشگوئی فرمائی تھی کہ اس ملک میں نشان کے طور پر طاعون پھیلے گا اور اُس وقت چونکہ طاعون کا نام و نشان نہ تھا لوگوں نے آپ کا خوب استہزا کیا۔آپ نے یہ پیشگوئی بھی شائع فرمائی کہ اللہ تعالیٰ 164