ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 156 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 156

ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں؟ إنَّا لَنَنْصُهُ رُسُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُوْمُ الْأَشْهَادُ ) (المؤمن: 52) یقیناً ہم اپنے رسولوں کی اور اُن کی جو ایمان لائے اِس دنیا کی زندگی میں بھی مدد کریں گے اور اُس دن بھی جب گواہ کھڑے ہوں گے۔وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق: 4) اور جو کوئی اللہ تعالیٰ پر تو کل کرتا ہے تو وہ اس کی مدد اور حفاظت کے لیے کافی ہے۔قُلْ هُوَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ مَتَابٍ ) (الرعد: 31) تو کہہ دے وہ میرا رب ہے کوئی معبود اس کے سوا نہیں، اسی پر میں تو کل کرتا ہوں اور اسی کی طرف میرا عاجزانہ جھکنا ہے۔پس یہ آپ کے توکل کی قرآنی گواہی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو یہ اعلان کرنے کے لئے کہہ رہا ہے کہ میں جو تیرے دل کا بھی حال جانتا ہوں، میں یہ کہتا ہوں کہ اعلان کر دے کہ تو نے ہمیشہ مجھ پر توکل کیا ہے۔(بخاری کتاب البیوع باب كراهية السخب في السوق ) اللہ تعالیٰ نے آپ کا ایک نام متوکل رکھا۔حضرت محمد عربی صلی علی کرم اللہ تعالی کی منشا کو سب سے زیادہ سمجھتے تھے اور سب سے زیادہ عمل کرنے والے تھے آپ کی ساری زندگی تو کل علی اللہ کے بے نظیر نمونوں سے بھری پڑی ہے۔سارا بھروسہ، یقین اور تو کل قادرو توانا اللہ تعالیٰ کی ذات پر تھا۔زندگی میں کئی صبر آزما مقامات آئے مگر آپ نے تو کل علی اللہ کے بہترین نمونے دکھائے آپ اپنی طرف سے دل سے کوشش کرتے تھے اور پھر کام کے انجام کو خالق حقیقی کے سپرد کر دیتے اور کامیابی کیلئے دعا میں لگ جاتے۔صدق 156