ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام

by Other Authors

Page 155 of 426

ربط ہے جانِ محمدؐ سے مری جاں کو مدام — Page 155

اور قسط 25 تو کل علی اللہ تعالی اللہ تعالیٰ انبیائے کرام علیہم السلام کے سپر د ایسا مشکل کام کرتا ہے جو اس ذات بابر کات پر کامل بھروسے تو کل کے بغیر شروع ہی نہیں ہو سکتا۔خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت پر ان کو ایسا اعلیٰ درجے کا یقین ہوتا ہے کہ وہ پورے وثوق سے دعوت الی اللہ کرتے ہیں اور مخالفین کو پوری تحدی سے اپنی کامیابی کے دعوے سناتے ہیں اللہ پاک اپنے وعدوں اور عمل سے یہ حوصلہ بڑھاتا رہتا ہے۔يُقَوْمِ انْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَّقَامِن وَتَذْكِبْرِئُ بِايَتِ اللهِ فَعَلَى اللهِ تَوَكَّلْتُ فَاجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَشُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أَمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُيَّةٌ ثُمَّ اقْضُوا إِلَى وَلَا تُنْظِرُونِ ) (یونس: 72) اے میری قوم! اگر تم پر میرا مؤقف اور اللہ کے نشانات کے ذریعہ نصیحت کرنا شاق گزرتا ہے تو میں تو اللہ ہی پر تو کل کرتا ہوں۔پس تم اپنی تمام طاقت اکٹھی کر لو اور اپنے شر کاء کو بھی۔پھر اپنی طاقت پر تمہیں کوئی اشتباہ نہ رہے پھر کر گزرو جو مجھ سے کرنا ہے اور مجھے کوئی مہلت نہ دو۔وَمَا لَنَا أَلَّا نَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَقَدْ هَدْنَا سُبُلَنَا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَى مَا اذَيْتُمُونَا وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكَّلُونَ ) (ابرا ہیم: 13) اور ہم کیوں نہ اللہ تعالیٰ پر توکل کریں۔حالانکہ اس نے ہمیں ہمارے (مناسب حال) راستے ہمیں دکھائے ہیں اور جو تم نے ہمیں تکلیفیں دی ہیں ہم ضرور ان پر صبر کریں گے اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے۔وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ وَكَفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا ) اور اللہ پر تو کل کر اور اللہ ہی کارساز کے طور پر کافی ہے۔الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ (الاحزاب: 4) 155 (الزمر : 37)