قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 70 of 81

قربانی کا سفر — Page 70

جماعت میں اپنے معلمین کے ساتھ گیا۔احباب کو چندہ کی تحریک کی۔پروگرام ختم ہونے پر صدر جماعت ایک مرغی لے کر آیا اور کہا کہ ” میرے پاس مرغی کے سوا کچھ نہیں۔یہی چندہ قبول کر لیں۔کچھ عرصہ بعد خاکساراس جماعت کے دورہ پر گیا۔صدر جماعت کے گھر کافی مرغیاں دیکھیں۔میں نے اس سے کہا کہ اتنی مرغیاں کہاں سے آگئیں؟ پچھلی دفعہ تو صرف ایک تھی۔اس پر اس نے بتایا کہ کسی سے ایک مرغی ادھار لی تھی اور انڈوں پر بٹھا دی سبھی بچے نکلے ہیں۔ان میں سے اب تک ایک بچہ بھی نہیں مرا۔اس لئے اب بہت زیادہ ہوگئی ہیں۔یہ برکت ایک مرغی چندہ میں دینے کی وجہ سے تھی۔پرانے زمانہ میں بھی ایسے واقعات ملتے ہیں کہ انڈے بیچ کر لوگ چندے دیا کرتے تھے تو دیکھیں کہ اس قربانی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اس کے مال میں برکت ڈالی۔الفضل انٹر نیشنل 12 جولائی 2013ء) راہ خدا میں قربانی ، قبولیت دعا اور اللہ پر مان ہونے کا ایک دلچسپ واقعہ ہمارے پیارے امام ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ فرمودہ 7 نومبر 2003 ء میں حضرت خلیفہ اُسیح الاوّل کا بیان فرمودہ یہ واقعہ بیان کیا۔پھر آپ ایک مثال بیان کرتے ہیں حضرت رابعہ بصری کی کہ ایک دفعہ گھر میں بیٹھی ہوئی تھیں تو مہمان آگئے اور گھر میں صرف دو روٹیاں تھیں۔انہوں نے ملازمہ سے کہا کہ دو روٹیاں بھی جا کر کسی کو دے آؤ۔ملازمہ بڑی پریشان ہوئی اور اس نے خیال کیا کہ یہ نیک لوگ بھی عجیب بیوقوف ہوتے ہیں۔گھر میں مہمان آئے ہوئے ہیں اور جو تھوڑی بہت روٹی ہے یہ کہتی ہیں کہ غریبوں میں 70