قربانی کا سفر — Page 69
کر دیا لیکن شامل ہونے کی بجائے مچھلیاں پکڑنے چلا گیا۔اجتماع کے دوران یہ خبر ملی کہ یہ نوجوان حادثہ کا شکار ہو گیا ہے۔کشتی الٹ گئی تھی۔اجتماع میں جو نوجوان شریک ہوئے تھے وہ کہنے لگے کہ اس حانثہ میں میرا بھائی ضرور بچ جائے گا کیونکہ اس نے چندہ دے دیا تھا۔بعد میں خبر ملی کہ ان کا بھائی کشتی کے اس حادثہ میں زندہ بچ گیا تھا جبکہ باقی دوست حادثہ کا شکار ہو گئے تھے۔چندہ کی برکت سے خشک سالی باران رحمت میں بدل گئی حسن بصری صاحب کمبوڈیا سے لکھتے ہیں کہ اپریل 2004 ء میں بہت گرمی پڑی اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچنے لگا۔لوگ سخت پریشان ہوئے۔ہمارے لوکل معلم شافی حسین صاحب نے ان سب ممبران کو بلوایا اور کہا کہ آپ اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے اس لئے بارش نہیں آ رہی۔آ۔سب با قاعدہ چندہ ادا کریں پھر دیکھیں کس طرح اللہ بارش برساتا ہے۔چنانچہ یک صد کے قریب ممبران جماعت ان کے گھر آئے اور چندہ ادا کیا۔اسی روز چار پانچ بجے شام بادل چھا گئے اور موسلادھار بارش ہوئی جو تین روز تک مسلسل جاری رہی۔لوگوں نے خدا کا شکر ادا کیا اور وعدہ کیا کہ اب ہم با قاعدہ چندہ دیا کریں گے۔اب دیکھیں دور دور کے علاقوں میں بیٹھے لوگوں کے ایمان بھی اللہ تعالیٰ کس طرح تازہ کرتا ہے۔خدا کی خاطر پیش کی جانے والی مرغی کیا رنگ لائی خطبہ جمعہ فرمودہ 21 جون 2012ء جمیل احمد صاحب مبلغ کیفیا لکھتے ہیں کہ خاکسار چیو گا (Chibuga) 69