قربانی کا سفر — Page 71
بانٹ آؤ۔تو تھوڑی دیر کے بعد باہر سے آواز ، ایک عورت آئی کسی امیر عورت نے بھیجا تھا، اٹھارہ روٹیاں لے کر آئی۔حضرت رابعہ بصری نے واپس کر دیں کہ یہ میری نہیں ہیں۔اس ملازمہ نے پھر کہا کہ آپ رکھ لیں ، روٹی اللہ تعالیٰ نے بھیج دی ہے۔فرمایا نہیں یہ میری نہیں ہیں۔تھوڑی دیر بعد ہمسائی امیر عورت تھی اس کی آواز آئی کہ یہ تم کہاں چلی گئی ہو۔رابعہ بصری کے ہاں تو ہیں روٹیاں لے کر جانی تھیں۔وہ کہتی ہیں کہ میں نے جو دو روٹیاں بھیجی تھیں اللہ تعالیٰ سے سودا کیا تھا کہ وہ دس گنا کر کے مجھے بھیجے گا۔تو دو کے بدلے میں آنی چاہئیں تھیں یہ اٹھارہ میری تھیں نہیں۔تو حضرت خلیفہ اسیح الاوّل فرماتے ہیں کہ یہ سچ ہے کہ مجھے بھی اس کا تجربہ ہے اور میں نے کئی دفعہ آزمایا ہے۔لیکن ساتھ آپ یہ بھی فرمارہے ہیں کہ خدا کا امتحان نہ لو۔کیونکہ خدا کو تمہارے امتحانوں کی پروا ہے۔چندہ تحریک جدید میں ایک مجاہد کا غیر معمولی اضافہ اور حضور کا ارشاد حضور انور نے اپنے خطبہ فرمودہ 9 نومبر 2007ء میں ارشاد فرمایا۔ایک صاحب نے لکھا ہے کہ میں نے اپنا تحریک جدید کا وعدہ کئی گنا بڑھا دیا تھا۔میں ذاتی طور پر انہیں جانتا ہوں ، توفیق سے بڑھ کر انہوں نے وعدہ کیا تھا اور پھر اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل فرمایا کہ جو بھی وعدہ انہوں نے کیا تھا اللہ تعالیٰ نے اس کو پورا کرنے کے سامان بھی پیدا فرما دیئے۔اس سال پھر انہوں نے جو وہ وعدہ کیا تھا اس سے دو گنا وعدہ کر دیا۔تو پھر اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے کے مطابق کہ ويَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لا يَحْتَسِبُ ط (الطلاق 4:65) اور اس کو 71