قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 4 of 81

قربانی کا سفر — Page 4

زندگی اور میری موت اللہ ہی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔اس آیت کریمہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا خلاصہ پیش کیا گیا ہے کہ آپ کی زندگی کا ہر لمحہ اپنے رب کی یاد میں گزرتا تھا۔آئیے چند لمحات زندگی ہم آپ کے ساتھ گزاریں۔انفاق فی سبیل اللہ کی مثال کتنی دلکش اور ایمان افروز ہے کہ دل عش عش کر اُٹھتا ہے۔صلى الله ایک دفعہ آپ کے پاس دس درہم تھے۔کپڑے کا تاجر آیا ،رسول اللہ ﷺ نے چار درہم میں ایک نمیض خریدی ، وہ چلا گیا تو آپ نے وہ ہمیض زیب تن کر لی ، اچانک ایک حاجت مند آیا اس نے آکر عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول آپ مجھے کوئی قمیض عطا فرما ئیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جنت کے لباس میں سے کپڑے پہنائے۔حضور ﷺ نے وہ قمیض اتار کر اسے دے دی۔پھر آپ دوکاندار کے پاس گئے اور اس سے ایک اور قمیض چار درہم میں خرید لی۔آپ کے پاس ابھی دو درہم باقی تھے۔راستے میں آپ کی نظر ایک لونڈی پر پڑی جو بیٹھی رو رہی تھی۔آپ نے پوچھا کیوں روتی ہو؟ کہنے لگی مجھے اپنے مالکوں نے دو درہم دے کر آٹا خرید نے بھیجا تھا درہم گم ہو گئے ہیں۔نبی کریم ﷺ نے باقی دو درہم اسے دے دیئے۔مگر وہ پھر بھی روتی جا رہی تھی۔آپ نے اُسے بلا کر پوچھا کہ اب کیوں رو رہی ہو وہ کہنے لگی اس خوف سے کہ گھر والے( تاخیر ہو جانے کے سبب) سزا دیں گے۔آپ اس بچی کے ساتھ ہو لئے اور اس کے گھر تشریف لے گئے ، گھر والے تو خوشی سے پھولے نہ سماتے تھے کہنے لگے ہمارے ماں باپ آر پر قربان آپ نے کیسے قدم رنجہ فرمایا۔آپ نے ( تفصیل سنا کر) فرمایا یہ آپ کی