قربانی کا سفر — Page 61
اگر اللہ تعالیٰ کی رضا چاہتے ہو تو اس سال یا اگلے سال کا کیا سوال ہے؟ دے دو کیونکہ رقم تو بہر حال ابھی بھی پوری نہیں ہوئی۔چنانچہ وہ مطلوبہ رقم انہوں نے سیکرٹری تحریک جدید کو دے دی۔اور کہتے ہیں گھر آ کر بیٹھا ہی تھا کہ ایک جگہ سے ایک لفافہ آیا کسی کا خط تھا اور اس میں چیک تھا اور عین اس رقم کے برابر چیک تھا جو میں نے دی تھی۔اور اس شخص نے لکھا تھا کہ فلاں وقت میں نے آپ سے قرض لیا تھا میں بھول گیا اور ان کو بھی بھول گیا تھا۔آج مجھے یاد آیا تو میں نے وہ قرض واپس کر رہا ہوں۔اور معذرت کے ساتھ واپس کرتا ہوں۔پھر اسی طرح ایک اور جگہ سے فوری طور پر رقم آگئی۔گویا اللہ تعالیٰ نے فوری حساب نہ صرف برابر کر دیا بلکہ بڑھا کر دے دیا۔خدا تعالیٰ اس طرح قربانی کرنے والوں کو اجر دیتا ہے کہ چند گھنٹوں کے لئے اس خوف میں نہیں رکھا کہ اگلے سال کے چندے کا انتظام کس طرح ہوگا۔پس ایک یہ بھی مطلب ہے وَلا خَوف" عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُون کا کہ ان پر کوئی خوف اور غم نہیں ہوتا۔دنیا میں بھی ایسے اجر ملنے شروع ہو جاتے ہیں کہ ان کے ہر خوف اور غم خوشی میں بدلنا شروع ہو جاتے ہیں۔لیکن شرط یہ ہے کہ خالص ہو کر خدا تعالیٰ کی خاطر قربانی کے بعد کبھی یہ احساس نہ ہو کہ ہم نے جماعت پر کوئی احسان کیا ہے۔قبرستان کے لئے ایک بڑاز مین عطیہ کر دیا 2003 کے جلسہ یوکے کے دوسرے دن حضور نے یہ واقعہ سنایا۔امیر صاحب غانا لکھتے ہیں کہ موصیان کی تدفین کے لئے ایک قبرستان قائم کرنے کی تجویز پر جب جائزہ لیا جا رہا تھا تو اس کی اطلاع یہاں کے ایک مخلص الحاج ابراہیم بانسو کو ملی تو انہوں نے دو ایکڑ زمین جس پر چار دیواری پہلے سے تعمیر کی گئی تھی جماعت کو پیش کر دی۔اس زمین کی مالیت کا اندازہ 250 ملین 61