قربانی کا سفر — Page 60
احمدی دوست کا خط آیا ہے جس میں لکھا ہے کہ میں نے کچھ رقم اپنی شادی کے لئے جمع کی ہوئی ہے اب آپ کا خط مجھے ملا ہے اور میں نے یہ رقم نصرت جہاں ریز رو فنڈ میں دے دی ہے اور اپنی شادی ملتوی کر دی ہے۔پس اس قسم کی قربانیاں دینے والے لوگوں کے چندہ سے نصرت جہاں ریزروفنڈ بنا ہے۔“ (حیات ناصر صفحہ 534 مصنفہ محمود مجیب اصغر) اگلے سال کا چندہ دوران سال ہی ادا کر دیا اور خدا نے اتنا ہی لوٹا دیا حضرت خلیفہ امسیح الخامس نے 5 نومبر 2010ء کے خطبہ جمعہ میں امانت نے الہی کا شہ پارہ پیش فرمایا۔ایک صاحب نے لکھا کہ میں ڈبے میں سارا سال رقم جمع کرتا جا رہا تھا کہ اگر سال تحریک جدید کا اعلان ہوگا تو اس میں ادا کر دوں گا۔اور میری یہ کوشش تھی کہ گزشتہ سال کا جو چندہ تحریک جدید تھا اس کے برابر یہ رقم ہو جائے۔اب قریب آ کر جب انہوں نے ڈبے کو کھولا تو وہ رقم بہت کم تھی۔ابھی اس سوچ میں تھے کہ یہ کس طرح پوری ہو گی کہ کہتے ہیں سیکرٹری تحریک جدید میرے پاس پہنچ گئے کہ ہمارے اس سال کے ٹارگٹ میں اتنی کمی ہے۔ہم نے آپ کے ذمہ اتنی رقم لگائی ہے۔تو انہوں نے کہا میری محدود آمدنی ہے میں اتنی بڑی رقم تو ادا نہیں کر سکتا۔کہاں سے ادا کروں گا؟ بہر حال اب آپ آئے ہیں تو آپ کو کچھ نہ کچھ رقم میں دے دیتا ہوں ، ورنہ جو میں نے جمع کیا ہوا ہے یا جو میں دیتا ہوں وہ تو سارا سال جمع کر کے دیتا ہوں اور میں نے اگلے سال کے لئے جمع کیا ہوا کہ تحریک جدید کا اعلان ہوگا تو اس کے بعد ادائیگی کروں گا۔کہتے ہیں پھر مجھے خیال آیا کہ 60