قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 50 of 81

قربانی کا سفر — Page 50

الفتوح مورڈن - لندن) جماعتوں کو میں آج پھر توجہ دلاتا ہوں کہ ان رابطوں کو قائم کریں اور وسیع کریں اور تربیت کی طرف توجہ دیں۔اپنی مستیاں دُور کریں اور ان۔اور ان نئے لوگوں کو بھی مالی قربانیوں میں شامل کریں چاہے وہ ٹوکن کے طور پر ہی ٹھوڑا بہت دے رہے ہوں۔اس طرح جیسا کہ میں نے کہا جو نئے بچے ہیں ان کو بھی ماں باپ شامل کرنے کی کوشش کریں۔اس مالی قربانی میں شامل کریں۔اور خاص طور پر واقفین بچے ضرور ، بلکہ ہر پیدا ہونے والا بچہ اس میں شامل ہونا چاہیے۔بلکہ بعض احمدیوں کا ایمان تو اس سے بھی تازہ ہوتا ہے کہ کسی کے اولاد نہیں ہوتی تھی تو انہوں نے تحریک جدید میں اپنے بچوں کے نام پر بھی چندہ دینا شروع کر دیا۔100 روپے بچے کے حساب سے 400 روپے دینے شروع کر دیئے (پاکستان کی بات ہے اور اللہ تعالیٰ نے ایسا فضل فرمایا کہ کچھ عرصے بعد ان کے ہاں اولاد کی امید پیدا ہوئی اور اب چار بچے ہو گئے۔جتنے بچوں کا چندہ دیتے تھے اتنے بچے اللہ تعالیٰ نے دے دیئے۔اللہ تعالی بعض دفعہ فوری طور پر نظارے دکھا دیتا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا ہے چاہے بچوں کی طرف سے معمولی رقم ہی دیں لیکن اخلاص سے دی ہوئی یہ معمولی رقم بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے بڑا اجر پانے والی ہوتی ہے۔اور جماعت میں اللہ تعالیٰ بہت سوں کو یہ نظارے دکھاتا ہے۔اور پھر اسی چندے کی وجہ سے ،ان برکتوں کی وجہ سے پھر آپ کے گھر برکتوں سے بھرتے چلے جائیں گے۔حضرت خلیفۃ اصیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے 9 نومبر 2012ء کے خطبے میں آئر لینڈ کے ایک نوجوان کا ذکر اس طرح فرمایا۔صدر صاحب آئر لینڈ لکھتے ہیں کہ ایک نوجوان جوڑے نے فیصلہ کیا کہ 50