قربانی کا سفر

by Other Authors

Page 51 of 81

قربانی کا سفر — Page 51

جب ان کے اولاد ہو گی تو وہ اپنی اولاد کو وقف کر دیں گے۔انہوں نے اپنی اولاد کے لئے نام بھی سوچ لئے لیکن ان کی اہلیہ اس وقت تک امید سے نہ تھیں۔چند دن بعد انہوں نے تحریک جدید اور وقف جدید کے لئے دونوں بچوں کے نام چندہ کی رسیدیں کٹوادیں جس میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا تھا۔خدا تعالیٰ نے ان کی اس قربانی کا صلہ اس طرح دیا کہ چند ہفتوں کے بعد پتہ چلا کہ ان کی اہلیہ امید سے ہیں اور ان کے ہاں جڑواں بچے پیدا ہوں گے۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے انہیں جڑواں بچوں سے نوازا اور میاں بیوی کا پختہ ایمان ہے کہ ان کو اللہ تعالیٰ نے جڑواں بچوں سے اس لئے نوازا کہ انہوں نے بچوں کا چندہ دیا تھا۔“۔"آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے“ کے حسین نظارے حضرت مسیح موعود کو اللہ تعالیٰ نے یہ الہام عطا فرمایا ”آگ سے ہمیں مت ڈرا آگ ہماری غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے یہ الہام تذکرہ اور اربعین نمبر 3 صفحہ 38-37 پر درج ہے۔متعدد بار یہ الہام حضور علیہ السلام کے غلاموں کے ذریعے بھی ظہور میں آیا۔غلامانِ مسیح کی مالی قربانیوں کے نتائج کے طور پر ان کو آگ سے محفوظ کیا۔اس کے چند ایک نمونے درج ذیل ہیں۔ا۔یہ بھی ایک عجیب واقعہ ہے اللہ تعالیٰ کے حضور مالی قربانی پیش کرنے کا کہ اللہ تعالیٰ کس طرح محفوظ کرتا ہے اور بدلے دیتا ہے۔آئیوری کوسٹ کے ایک احمدی بڑھتی تھے انہوں نے اپنی استطاعت سے بڑھ کر تحریک جدید کا چندہ لکھوایا اور باوجود مشکل حالات کے اپنا وعدہ مقررہ میعاد سے قبل ادا کر دیا۔جس 51