قربانی کا سفر — Page 49
روپیہ چندہ کے وعدے لکھوادیئے اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہ روپیہ بہت جلد مرکز میں بھجوا دیں۔۔۔۔غرض دیکھو ہمارا خدا کیسا زندہ خدا ہے جو کام ہم نہیں کر سکتے تھے اس کے لئے وہ آپ سامان مہیا کر رہا ہے اور خودلوگوں کے دلوں میں تحریک کر رہا ہے۔چنانچہ ایک طرف ایک ترکی پروفیسر کے دل میں تحریک پیدا ہوتی ہے کہ وہ اپنی کمائی کا روپیہ اپنی ذات پر خرچ کرنے کی بجائے تبلیغ اسلام کے لئے بھجوا دے تو دوسری طرف ایک جرمن ڈاکٹر کے دل میں تحریک پیدا ہوتی ہے کہ ہم خود اسلام کی اشاعت میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔آپ دیباچہ کا ترجمہ ہماری ملکی زبان میں کروا دیں تو لاکھوں لوگ احمدی ہونے کے لئے تیار ہیں۔اسی طرح جو پاکستان سے باہر احمدی رہتے ہیں اُن کے دل میں تحریک پیدا ہوئی ہے اور وہ لکھتے ہیں کہ آپ کیوں فکر کرتے ہیں۔آپ ہمیں حکم دیں تو ہم اپنے بیوی بچے بھی اس راہ میں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اور جتنے پونڈ چاہیں گے ہم جمع کر دیں گے مگر ہم سے یہ تکلیف نہیں دیکھی جاتی کہ آپ فکر اور تشویش سے اپنی صحت کو برباد کر لیں۔غرض اللہ تعالیٰ نے اپنے زندہ اور قادر ہونے کا ایک نمایاں ثبوت ہمارے سامنے پیش کر دیا ہے کہ وہ کتنی بڑی طاقتیں رکھنے والا خدا ہے۔تاریخ احمدیت جلد 18 صفحہ 469)۔چندہ تحریک جدید کا ایک انوکھا پھل۔اولا د عطا ہونا 5 نومبر 2004ء کو حضرت خلیفہ امسح الخامس نے یہ دلچسپ واقعہ تحریک جدید کی ادائیگی چندہ کا بیان فرمایا:- 5 نومبر 2004ء بمطابق 5 نبوت 1383 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت 49