تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 16
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلُ لَهُ مِنْ اَمْرِهِ يُسْرًا ۱۶ سورة الطلاق حمل والی عورتوں کی طلاق کی عدت یہ ہے کہ وہ وضع حمل تک بعد طلاق کے دوسرا نکاح کرنے سے دستکش رہیں۔اس میں یہی حکمت ہے کہ اگر حمل میں ہی نکاح ہو جائے تو ممکن ہے کہ دوسرے کا نطفہ بھی ٹھہر جائے تو اس صورت میں نسب ضائع ہوگی اور یہ پتہ نہیں لگے گا کہ وہ دونوں لڑکے کس کس باپ کے ہیں۔آریہ دھرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۲۱) جو عورتیں حیض سے نومید ہو گئی ہیں ان کی مہلت طلاق بجائے تین حیض کے تین مہینہ ہیں اور جو خدا سے ڈرے گا یعنی طلاق دینے میں جلدی نہیں کرے گا خدا اس کے کام میں آسانی پیدا کر دے گا۔آریه دهرم ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۳) ذلِكَ اَمْرُ اللَّهِ أَنْزَلَةٌ إِلَيْكُمْ وَمَنْ يَتَّقِ اللهَ يُكَفِّرُ عَنْهُ سَيَاتِهِ وَيُعْظِمُ لَهُ اجران یہ خدا کا حکم ہے جو تمہاری طرف اُتارا گیا ہے اور جو خدا سے ڈرے گا یعنی طلاق دینے میں جلدی نہیں کرے گا اور حتی الوسع طلاق سے دستبردار ر ہے گا خدا اس کے تمام گناہ معاف کر دے گا اور اس کو بہت اجر دے گا۔( آریہ دھرم، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۵۳) اَعَدَّ اللهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا فَاتَّقُوا اللهَ يَأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا قَد اَنْزَلَ اللهُ اِلَيْكُمْ ذِكْرًا رَّسُولًا يَتْلُوا عَلَيْكُمْ آیتِ اللهِ مُبَيِّنَتِ لِيُخْرِجَ الَّذِينَ امَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ مِنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ وَمَنْ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَيَعْمَلْ صَالِحًا يُدخِلْهُ جَنَّتِ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا قَدْ اَحْسَنَ اللهُ لَهُ رزقان خدا نے اپنی کتاب اور اپنا رسول بھیجا وہ تم پر کلام الہی پڑھتا ہے تا وہ ایمانداروں اور نیک کرداروں کو ظلمات سے نور کی طرف نکالے پس خدائے تعالیٰ نے ان تمام آیات میں کھلا کھلا بیان فرما دیا کہ جس زمانہ