تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 15 of 460

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 15

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۵ ہیں۔ان لوگوں نے پوشیدہ خدا کی عبادت کی مگر خدا نے ان کی عزت کو ظاہر کر دیا۔سورة الطلاق ( اخبار بدرجلد ۶ نمبر ۳۲ مورخه ۸ راگست ۱۹۰۷ صفحه ۸) اصل رازق خدا تعالیٰ ہے۔وہ شخص جو اس پر بھروسہ کرتا ہے کبھی رزق سے محروم نہیں رہ سکتا۔وہ ہر طرح سے اور ہر جگہ سے اپنے پر توکل کرنے والے شخص کے لئے رزق پہنچاتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو مجھ پر بھروسہ کرے اور توکل کرے میں اس کے لئے آسمان سے برساتا اور قدموں میں سے نکالتا ہوں۔پس چاہیے کہ ہر ایک شخص خدا تعالیٰ پر بھر وسہ کرے۔( اخبار بدر جلد ۶ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۹ ستمبر ۱۹۰۷، صفحہ ۷) وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ اس کے یہ معنے ہیں کہ مومن جو بات یقین سے کہے وہ پوری ہو جاتی ہے لفظوں کی پابندی اس میں ضروری نہیں ہے۔البدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۵ /جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵۳) ایک دانشمند کے لئے ضرور ہے کہ موت کا انتظام کرے۔خدا تو موجود ہے اس کے لئے بھی کچھ فکر چاہیے ہم اس قدر عرصہ سے اپنی برادری سے الگ ہیں۔ہمارا کسی نے کیا بگاڑ لیا جو اور کسی کا برادری بگاڑے گی۔مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُه خدا کے مقابلہ پر کسی کو معبود نہ بنانا چاہیے۔البدر جلد ۲ نمبر ۲۶ مورخہ ۱۷؍جولائی ۱۹۰۳ء صفحہ ۲۰۲) وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى الله کہ جو خدا کی طرف سے پورے طور پر آ گیا اور اعداء وغیرہ کسی کی پرواہ نہ کی فَهُوَ حَسْبُه تو پھر خدا تعالیٰ اس کے ساتھ پوری وفا کرتا ہے۔البدر جلد ۲ نمبر ۲۸ مورخه ۳۱ جولائی ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۱۸) اصل میں تو کل ہی ایسی ایک چیز ہے کہ انسان کو کامیاب و با مراد بنا دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ من يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُة جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اللہ اس کو کافی ہو جاتا ہے بشرطیکہ سچے دل سے توکل کے اصلی مفہوم کو سمجھ کر صدق دل سے قدم رکھنے والا ہو اور صبر کرنے والا اور مستقل مزاج ہو۔مشکلات سے ڈر کر پیچھے نہ ہٹ جاوے۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱ مورخه ۶ رمئی ۱۹۰۸ صفحه ۳) وَالَّى يَبِسْنَ مِنَ الْمَحِيضِ مِنْ نِسَابِكُمْ إِنِ ارْتَبْتُمْ فَعِدَّتُهُنَّ ثَلَثَةُ اَشْهُرٍ وَالْيْ لَمْ يَحِضْنَ وَأَوْلَاتُ الْأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ -