تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۸) — Page 112
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۱۱۲ سورة المزمل گئی تھی۔قرآن شریف نے بھی فرمایا كَمَا اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولاً جیسے توریت میں مانند کا لفظ تھا قرآن شریف میں کما کا لفظ موجود ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بالاتفاق مثیل موسی ہیں۔انتقام جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخہ ۷ اسرا پریل ۱۹۰۱ صفحه ۶) ۱۷ قرآن شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مثیل موسی فرمایا گیا ہے جیسے فرمایا ہے اِنَّا اَرْسَلْنَا إلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا۔اور آپ مثیل موسلی استثناء کی پیشگوئی کے موافق بھی ہیں۔پس اس مماثلت میں جیسے کما کا لفظ فرمایا گیا ہے ویسے ہی سورۃ نور میں کھا کا لفظ ہے۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ موسوی سلسلہ اور محمدی سلسلہ میں مشابہت اور مماثلت تامہ ہے۔الحکم جلدے نمبر ۲ مورخہ ۷ ارجنوری ۱۹۰۳ صفحه ۲) قرآن پر تدبر سے نظر کرنے والے کو معلوم ہوگا کہ دو سلسلوں کا مساوی ذکر ہے اول وہ سلسلہ جو موسیٰ علیہ السلام سے شروع ہو کر مسیح علیہ السلام پر ختم ہوتا ہے اور دوسرا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے شروع ہوتا ہے یہ اس شخص پر ختم ہونا چاہیے جو مثیل مسیح ہو کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسی ہیں إِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولًا۔۔۔۔۔اور پھر سورۃ نور میں وعدہ استخلاف فرمایا کہ جس طرح پر موسوی سلسلہ ہو گزرا ہے اسی طرح پر محمدی سلسلہ بھی ہوگا تا کہ دونوں سلسلوں میں بموجب آیات قرآنی با ہم مطابقت اور موافقت تامہ ہو چنانچہ جبکہ موسوی سلسلہ آخر عیسی علیہ السلام پر ختم ہوا ضرور تھا کہ محمدی سلسلہ کا خاتم بھی عیسی موعود ہوتا۔ان دونوں سلسلوں کا باہم تقابل مرا یا متقابلہ کی طرح ہے یعنی جب دوشیشے ایک دوسرے کے بالمقابل رکھے جاتے ہیں تو ایک شیشہ کا دوسرے میں انعکاس ہوتا ہے۔الحکم جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۴ جنوری ۱۹۰۳ صفحه ۸) حضرت موسیٰ علیہ السلام کا سلسلہ چودہ سو برس تک رکھا گیا تھا۔جب اللہ تعالیٰ نے اس سلسلہ کو نابود کرنا چاہا اور اس قوم کو ضُرِبَتْ عَلَيْهِمُ الذلة (البقرة : ۶۲) کا مصداق بناد یا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا کر کے یہ کہا کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُول ا یعنی یہ سلسلہ موسوی سلسلہ کے بالمقابل ہے اور یہ عمارت موسوی عمارت کے مقابلہ پر ہے جیسے اس میں اختیار ہیں ویسے ہی اس میں بھی اختیار ہیں ایسا ہی اشرار بھی بالمقابل پائے جاتے ہیں یہاں تک کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا کہ اگر کسی یہودی نے ماں سے زنا کیا ہوگا تو تم میں سے بھی ایسے ہوں گے اور اگر کوئی سوسمار کے بل