تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۶) — Page 422
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۲۲ سورة فاطر کہ تا کسی قوم کو شکایت کرنے کا موقع نہ ملے اور یہ نہ کہیں کہ خدا نے فلاں فلاں قوم پر احسان کیا مگر ہم پر نہ کیا یا فلاں قوم کو اس کی طرف سے کتاب ملی تا وہ اس سے ہدایت پاویں مگر ہم کونہ ملی یا فلاں زمانہ میں وہ اپنی وحی اور الہام اور معجزات کے ساتھ ظاہر ہوا مگر ہمارے زمانہ میں مخفی رہا۔پس اس نے عام فیضان دکھلا کر ان تمام اعتراضات کو دفع کر دیا اور اپنے ایسے وسیع اخلاق دکھلائے کہ کسی قوم کو اپنے جسمانی اور روحانی فیضوں سے محروم نہیں رکھا اور نہ کسی زمانہ کو بے نصیب ٹھہرایا۔پیغام صلح ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۴۲) کوئی قوم اور امت ایسی نہیں گزری جس میں کوئی نذیر نہ آیا ہو۔الحکم جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۱۷رستمبر ۱۹۰۴ ءصفحہ ۷) (اس سوال کے جواب میں کہ زردشت نبی تھا یا نہیں فرمایا ) ہم تو یہی کہیں گے کہ امنْتُ بِاللهِ وَ رُسُلِہ خدا کے کل رسولوں پر ہمارا ایمان ہے۔۔۔۔۔اتنے کروڑ مخلوقات پیدا ہوتی رہی اور کروڑ ہا لوگ مختلف ممالک میں آبادر ہے۔یہ تو ہو نہیں سکتا کہ خدا تعالیٰ نے ان کو یونہی چھوڑ دیا ہو اور کسی نبی کے ذریعہ سے ان پر اتمام حجت نہ کی ہو۔آخران میں رسول آتے ہی رہے ہیں ممکن ہے کہ یہ بھی انہیں میں سے ایک رسول ہوں مگر ان کی تعلیم کا صیح صحیح پتہ اب نہیں لگ سکتا کیونکہ زمانہ دراز گزر جانے سے تحریف لفظی اور معنوی کے سبب بعض باتیں کچھ کا کچھ بن گئی ہیں۔حقیقی طور پر محفوظ رہنے کا وعدہ تو صرف قرآن مجید کے لئے ہی ہے۔مومن کو سوء ظن کی نسبت نیک فن کی طرف جانا چاہیے۔قرآن مجید میں وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلا خَلَا فِيهَا نَذیر لکھا ہے اس لئے ہو سکتا ہے کہ وہ بھی ایک رسول ہوں۔الحکم جلد نمبر ۳۹ مورخه ۳۱/اکتوبر ۱۹۰۷ صفحه ۵) قرآن شریف سے صاف طور سے ثابت ہے کہ ہندوستان میں بھی نبی گزرے ہیں چنانچہ قرآن شریف میں آیا ہے کہ اِن مِنْ أُمَّةٍ إِلا خَلَا فِيهَا نَذیر اور حضرت کرشن بھی انہیں انبیاء میں سے ایک تھے جو خدا کی طرف سے مامور ہو کر خلق اللہ کی ہدایت اور توحید قائم کرنے کو اللہ کی طرف سے آئے۔اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ ہر ایک قوم میں نبی آئے ہیں یہ بات الگ ہے کہ ان کے نام ہمیں معلوم نہ ہوں۔الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۷ مورخہ ۶ / مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۷) کوئی قوم اور بستی نہیں جس میں کوئی نبی نہیں گزرا۔چشمه معرفت ، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۷۶) ہمارے اصول کی رو سے وہ ( اللہ تعالیٰ۔ناقل ) رب العالمین ہے اور اس نے اناج ، ہوا، پانی، روشنی