تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 332 of 444

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۵) — Page 332

تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۳۳۲ سورة الانبياء لئے اس نے کہا کہ میری پیشگوئی خلاف واقعہ نکلی سو اس کا دندان شکن جواب ذیل میں لکھتا ہوں جو سیوطی نے زیر آیت وَإِنَّ يُونس الا لکھا ہے قَالَ وَاخْرَجَ ابْنُ جَرِيرٍ وَابْنُ أَبِي حَاتِمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ بَعَثَ اللَّهُ يُونُسَ إِلَى أَهْلِ قَرْيَةٍ فَرَدُّوْا عَلَيْهِ فَامْتَنَعُوْا مِنْهُ فَلَمَّا فَعَلُوا ذَلِكَ أَوْحَى اللَّهُ إِلَيْهِ إِنِّي مُرْسِلُ عَلَيْهِمُ الْعَذَابَ فِي يَوْمٍ كَذَا وَكَذَا فَخَرَجَ مِنْ بَيْنِ أَظْهُرِهِمْ فَأَعْلَمَ قَوْمَهُ الَّذِي وَعَدَهُمُ اللهُ مِنْ عَذَابِهِ إِيَّاهُمْ۔۔۔۔۔فَلَمَّا كَانَتِ اللَّيْلَةُ الَّتِي وُعِدَ الْعَذَابُ فِي صَبِيْحَيهَا فَرَاهُ الْقَوْمُ فَحَذَرُوا فَخَرَجُوا مِنَ الْقَرْيَةِ إِلى بَرَازِ مِنْ أَرْضِهِمْ وَفَرَّقُوا كُلَّ دَابَّةٍ وَوَلَدِهَا ثُمَّ عَجُوا إِلَى الله واكابُوا وَاسْتَقَالُوا فَأَقَالَهُمُ اللهُ وَانْتَظَرَ يُونُسُ الْخَبَرَ عَنِ الْقَرْيَةِ وَأَهْلِهَا حَتَّى مَرَّ بِهِ مَارٌ فَقَالَ مَا فَعَلَ أهْلُ الْقَرْيَةِ قَالَ فَعَلُوا أَنْ تَخْرُجُوا إِلى بَرَازِ مِنَ الْأَرْضِ ثُمَّ فَرَّقُوا بَيْنَ كُلِّ ذَاتِ وَلَدٍ وَوَلَدِهَا ثُمَّ عَجُوا إِلَى اللهِ وَانَابُوْا فَقُبِلَ مِنْهُمْ وَأَخَرَ عَنْهُمُ الْعَذَابُ فَقَالَ يُونُسُ عِندَ ذلِكَ لا اَرْجِعُ إِلَيْهِمْ كَذَّابًا وَ مَطى عَلى وَجْه - یعنی ابن جریر اور ابن ابی حاتم نے ابن عباس سے یہ حدیث لکھی ہے کہ خدا نے یونس نبی کو ایک بستی کی طرف مبعوث کیا پس انہوں نے اس کی دعوت کو نہ مانا اور رک گئے سو جبکہ انہوں نے ایسا کیا تو خدا تعالیٰ نے یونس کی طرف وحی بھیجی کہ میں فلاں دن میں ان پر عذاب نازل کروں گا سو یونس نے اس قوم کو اچھی طرح سمجھا دیا کہ فلاں تاریخ کو تم پر عذاب نازل ہوگا اور ان میں سے نکل گیا پس جبکہ وہ رات آئی جس کی صبح کو عذاب نازل ہونا تھا سو قوم نے عذاب کے آثار دیکھے سو وہ ڈر گئے اور اپنی بستی سے ایک وسیع میدان میں نکل آئے جو انہیں کی زمین کی حدود میں تھا اور ہر یک جانور کو اس کے بچے سے علیحدہ کر دیا یعنی رحیم خدا کے رجوع دلانے کے لئے یہ حیلہ سازی کی جو شیر خوار بچوں کو خواہ وہ انسانوں کے تھے یا حیوانوں کے ان کی ماؤں سے علیحدہ پھینک دیا اور اس مفارقت سے ایک قیامت کا شور اس میدان میں برپا ہوا ماؤں کو ان کے شیر خوار بچوں کو جنگل میں دور ڈالنے سے سخت رقت طاری ہوئی اور اس طرف بچوں نے بھی اپنی پیاری ماؤں سے علیحدہ ہو کر اور اپنے تئیں اکیلے پا کر درد ناک شور مچایا اور اس کارروائی کے کرتے ہی سب لوگوں کے دل درد سے بھر گئے اور نعرے مار مار کر انہوں نے اللہ تعالیٰ کی طرف تضرع کیا اور اس سے معافی چاہی تب رحیم خدا نے جس کی رحمت سبقت لے گئی ہے یہ حال زاران کا دیکھ کر ان کو معاف کر دیا اور ادھر حضرت یونس عذاب کے منتظر تھے اور دیکھتے تھے کہ آج اس بستی اور اس کے لوگوں کی کیا خبر آتی ہے یہاں تک کہ ایک رہ گزر مسافران کے پاس پہنچ گیا انہوں نے پوچھا کہ اس بستی