تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 5
تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورة المائدة کیونکہ ہم ثابت کر چکے ہیں کہ غذاؤں کا بھی انسان کی روح پر ضرور اثر ہے۔پس اس میں کیا شک ہے کہ ایسے بد کا اثر بھی بد ہی پڑے گا۔جیسا کہ یونانی طبیبوں نے اسلام سے پہلے ہی یہ رائے ظاہر کی ہے کہ اس جانور کا گوشت بالخاصیت حیا کی قوت کو کم کرتا ہے اور دیوٹی کو بڑھاتا ہے اور مردار کا کھانا بھی اسی لئے اس شریعت میں منع ہے کہ مردار بھی کھانے والے کو اپنے رنگ میں لاتا ہے اور نیز ظاہری صحت کیلئے بھی مضر ہے اور جن جانوروں کا خون اندر ہی رہتا ہے جیسے گلا گھونٹا ہوا یا لاٹھی سے مارا ہوا۔یہ تمام جانور در حقیقت مردار کے حکم میں ہی ہیں۔کیا مردہ کا خون اندر رہنے سے اپنی حالت پر رہ سکتا ہے؟ نہیں! بلکہ وہ بوجہ مرطوب ہونے کے بہت جلد گندہ ہوگا اور اپنی عفونت سے تمام گوشت کو خراب کرے گا اور نیز خون کے کیڑے جو حال کی تحقیقات سے بھی ثابت ہوئے ہیں مرکز ایک زہرناک عفونت بدن میں پھیلا دیں گے۔اسلامی اصول کی فلاسفی ، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۳۳۹٬۳۳۸) الْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا آج کا فر کی نا امید ہوگئی گویا آپ کو کامیابی کے اس اعلیٰ نقطہ تک پہنچا دیا کہ کا فرنا مراد ہو گئے کیا انجیل میں اس کے مقابل کوئی آیت ہے؟ ہر گز نہیں! الحکم جلد نمبر ۲۶ مورخہ ۷ ار جولائی ۱۹۰۳ صفحہ ۱۰) اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي ( الجزو نمبر 1 ) یعنی آج میں نے اس کتاب کے نازل کرنے سے علم دین کو مرتبہ کمال تک پہنچادیا اور اپنی تمام نعمتیں ایمانداروں پر پوری کر دیں۔براتین احمدیہ چهار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۲۲۷ حاشیہ نمبر ۱۱) آج میں نے علم دین کو مرتبہ کمال تک پہنچایا اور اپنی نعمت کو امت محمدیہ پر پورا کیا۔برائن احمد یه چهار تصص، روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۴۳۶،۴۳۵ حاشیه در حاشیه نمبر ۳) میرا یہ مذہب نہیں ہے کہ قرآن ناقص ہے اور حدیث کا محتاج ہے بلکہ وہ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ کا تاج لازوال اپنے سر پر رکھتا ہے اور تبیا نا لِكُلِّ شَيْءٍ (النحل : ٩٠) کے وسیع اور مرصع تخت پر جلوہ افروز ہے قرآن میں نقصان ہر گز نہیں اور وہ داغ نا تمام اور ناقص ہونے سے پاک ہے۔الحق مباحثہ لدھیانہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۱۰۶) آج میں نے تمہارے لیے دین تمہارا کامل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر پوری کر دی اور میں نے تمہارے لیے اسلام کو پسندیدہ کر لیا۔جنگ مقدس ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۸۶) قرآن شریف صاف فرماتا ہے کہ میں کامل کتاب ہوں جیسا کہ فرماتا ہے : الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ