تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 275 of 467

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۴) — Page 275

۲۷۵ سورة الانفال تفسیر حضرت مسیح موعود علیہ السلام اے مومنو! اگر تم متقی بن جاؤ تو تم میں اور تمہارے غیر میں خدا تعالیٰ ایک فرق رکھ دے گا ، وہ فرق کیا ہے کہ تمہیں ایک نور عطا کیا جائے گا جو تمہارے غیر میں ہر گز نہیں پایا جائے گا یعنی نور الہام اور نو را جابت دعا اور نور کرامات اصطفاء۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۲۹۶) قرآن شریف میں بار بار اور صاف صاف بیان کیا گیا ہے کہ قیامت تو مجازات کبری کا وقت ہے مگر ایک قسم کی مجازات اسی دنیا میں شروع ہے جس کی طرف آیت : يَجْعَلُ لَكُمْ فُرقانا اشارہ کرتی ہے۔کشتی نوح، روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۴۲) اے ایمان والو! اگر تم تقویٰ اختیار کرو تو تم میں اور تمہارے غیر میں خدا ایک فرق رکھ دے گا اور تمہیں پاک کرے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور تمہارا خدا صاحب فضل بزرگ ہے۔برائین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه (۴۲۱) سید نا محمد رسول اللہ علیہ وسلم کی متابعت و پیروی و تصدیق رسالت اللہ تعالی کا محبوب بنا دیتی ہے اور ان انعامات کا وارث جو اگلے برگزیدہ انبیاء پر ہوئے اللہ تعالیٰ نے اس کا نام فرقان رکھا ہے چنانچہ فرمایا۔۔۔یعنی وہ تمہیں ایک فرقان دے گا پس دوسرے مذاہب ( اور ) اس میں ایک مابہ الامتیاز اسی جہان میں ہونا ضروری ( بدر جلدے نمبر ۲۰،۱۹ مورخه ۲۴ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۵) ہے۔کامل پیروی کرنے والے کی روح القدس سے تائید کی جائے گی یعنی ان کے فہم اور عقل کو غیب سے ایک روشنی ملے گی اور ان کی کشفی حالت نہایت صفا کی جائے گی اور ان کے کلام اور کام میں تاثیر رکھی جائے گی اور ان کے ایمان نہایت مضبوط کیسے جائیں گے اور پھر فرمایا کہ خدا ان میں اور ان کے غیر میں ایک فرق بین رکھ دے گا یعنی بمقابل ان کے بار یک معارف کے جو ان کو دئیے جائیں گے اور بمقابل ان کے کرامات اور خوارق کے جو ان کو عطا ہوں گی دوسری تمام قو میں عاجز رہیں گی۔چشمه معرفت، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۴۱۰) وَ اِذْ يَمْكُرُ بِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِيُثْبِتُوكَ اَوْ يَقْتُلُوكَ اَوْ يُخْرِجُوكَ ، وَيَمْكُرُونَ وَ يمكرُ الله وَاللهُ خَيْرُ الْمُكِرِينَ اور تو وہ وقت یاد کر کہ جب کافر لوگ تیرے قید کرنے یا قتل کرنے یا نکال دینے پر مکر کر کے منصوبے