تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 262 of 482

تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳) — Page 262

تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۲۶۲ سورة ال عمران اہل اسلام وہ قوم ہے جن کو جا بجا قرآن میں یہی رغبت دی گئی ہے کہ وہ فکر اور خوض میں مشق کریں اور جو کچھ عجائبات صنعت زمین و آسمان میں بھرے پڑے ہیں ان سے واقفیت حاصل کریں۔مومنوں کی تعریف میں خدائے تعالیٰ فرماتا ہے۔يَذْكُرُونَ اللهَ فِيمَا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَيَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هذا باطلا مومن وہ لوگ ہیں جو خدائے تعالیٰ کو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے بستروں پر لیٹے ہوئے یاد کرتے ہیں اور جو کچھ زمین و آسمان میں عجائب صنعتیں موجود ہیں ان میں فکر اور غور کرتے رہتے ہیں اور جب لطائف صنعت الہی ان پر کھلتے ہیں تو کہتے ہیں کہ خدایا تو نے ان صنعتوں کو بیکار پیدا نہیں کیا یعنی وہ لوگ جو مومن خاص ہیں صنعت شناسی اور ہیئت دانی سے دنیا پرست لوگوں کی طرح صرف اتنی ہی غرض نہیں رکھتے کہ مثلاً اسی پر کفایت کریں کہ زمین کی شکل یہ ہے اور اس کا قطر اس قدر ہے اور اس کی کشش کی کیفیت یہ ہے اور آفتاب اور ماہتاب اور ستاروں سے اس کو اس قسم کے تعلقات ہیں بلکہ وہ صنعت کی کمالیت شناخت کرنے کے بعد اور اس کے خواص کھلنے کے پیچھے صانع کی طرف رجوع کر جاتے ہیں اور اپنے ایمان کو مضبوط کرتے ہیں۔سرمه چشم آریہ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۱۹۱، ۱۹۲) فما لَنا أَن لَّا نُقِرَ بِتَأْثِيرَاتِ ہمیں کیا ہو گیا ہے کہ ہم ان اشیاء کی تاثیرات کا اقرار نہ أَشْيَاء قَدْ ذَكَرَهَا اللهُ تَعَالى في الْقُرْآنِ کریں جن کا ذکر اللہ تعالیٰ نے قرآن عظیم میں فرمایا ہے الْعَظِيمِ، بَلْ فَضَّلَهَا عَلى أَكْثَرِ النَّعْمَاءِ بلکہ اکثر نعمتوں پر فضیلت دی ہے اور اپنے بندوں کو اس وَحَقِّ عِبَادَة عَلى أَن يُفَكِّرُوا في خَلْقٍ بات کی ترغیب دی ہے کہ وہ آسمانوں اور زمین اور ان میں السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَ آيَاتِهَا وَقَالَ إِنَّ پائے جانے والے نشانوں پر غور کریں چنانچہ فرمایا: اِنَّ في فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ خَلْقِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ لَايَتِ وَالنَّهَارِ لايت لأولي الألْبَابِ وَالْحَقُ أَنَّ لأولى الْأَلْبَابِ اور حق بات یہی ہے کہ سورج چاند اور تأييرَاتِ الشَّمْسِ وَالْقَمَرِ وَ النُّجُومِ ستاروں کی تاثیرات ایسی چیزیں ہیں جن کو لوگ ہر وقت اور نى يَرَاهُ الْخَلْقُ فِي كُلِّ وَقْتٍ وَحِينٍ ہر آن مشاہدہ کرتے ہیں اور اس سے انکار کی کوئی گنجائش (حمامة البشری، روحانی خزائن جلد کے صفحہ ۲۸۷) نہیں۔(ترجمہ از مرتب) ، آسمانوں کی بناوٹ اور زمین کی بناوٹ اور رات اور دن کا آگے پیچھے آنا دانشمندوں کو اس اللہ کا صاف