تفسیر حضرت مسیح موعودؑ (جلد ۳) — Page 161
تفسیر حضرت مسیح موعود علیه السلام ۱۶۱ أجُورَهُم ، وَاللهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ۔۵۸ سورة ال عمران میں کافروں پر عذاب شدید نازل کروں گا کیا دنیا میں اور کیا آخرت میں مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے تو میں انہیں ان کا پورا بدلہ دوں گا۔ایام الصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۴ صفحه ۲۳۳ حاشیه ) b اِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كن فَيَكُونُ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں عیسائیوں نے حضرت عیسی کی خدائی پر یہ دلیل پیش کی کہ وہ بغیر باپ کے پیدا ہوئے تو فی الفور خدا تعالیٰ نے اس قسم کی پیدائش کی بلکہ اس سے بڑھ کر نظیر پیش کر دی اور فرمایا: إِنَّ مَثَلَ عِیسَی عِندَ اللهِ كَمَثَلِ آدم اور نظیر ایسی پیش کی جو عیسائیوں اور یہودیوں کے نزدیک مسلم اور بدیہات اور معتقدات میں سے تھی۔(ایام اصلح ، روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۸۲ حاشیه) با حضرت مسیح کا بغیر باپ پیدا ہونا بھی امور نادرہ میں سے ہے، خلاف قانون قدرت نہیں ہے کیونکہ یونانی ، مصری ، ہندی طبیبوں نے اس امر کی بہت سی نظیر میں لکھی ہیں کہ کبھی بغیر باپ کے بھی بچہ پیدا ہو جاتا ہے بعض عورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ بحکم قادر مطلق ان میں دونوں قو تیں عاقدہ اور منعقدہ پائی جاتی ہیں اس لئے دونوں خاصیتیں ذکر اور انٹی کی ان کے تخم میں موجود ہوتی ہیں، یونانیوں نے بھی ایسی پیدائشوں کی نظیر میں دی ہیں اور ہندؤں نے بھی نظیر میں دی ہیں اور ابھی حال میں مصر میں جوطبی کتابیں تالیف ہوئی ہیں ان میں بھی بڑی تحقیق کے ساتھ نظیروں کو پیش کیا ہے ہندوؤں کی کتابوں کے لفظ چندر بنسی اور سورج بنسی در حقیقت انہبی امور کی طرف اشارات ہیں۔پس اس قسم کی پیدائش صرف اپنے اندر ایک ندرت رکھتی ہے جیسے تو ام میں ایک ندرت ہے اس سے زیادہ نہیں۔یہ نہیں کہہ سکتے کہ بغیر باپ پیدا ہونا ایک ایسا امر فوق العادت ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام سے خصوصیت رکھتا ہے۔اگر یہ امر فوق العادت ہوتا اور حضرت عیسی علیہ السلام سے ہی مخصوص ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ قرآن شریف میں اس کی نظیر جو اُس سے بڑھ کر تھی کیوں پیش کرتا اور کیوں فرماتا: إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ آدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کی مثال خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسی ہے جیسے آدم کی مثال کہ خدا نے اس کو مٹی سے جو تمام انسانوں کی ماں ہے پیدا کیا اور اس کو کہا کہ ہو جا تو وہ ہو گیا ވ ط