تفسیر کبیر (جلد ۸)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 723

تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 66

معجزہ ملا ہے۔اس کی دنیاکے اور کسی نبی میںنظیر نہیں مل سکتی باقی انبیا ء کے معجزات تو اب ایک قصہ ءماضی کی شکل اختیار کرچکے ہیں جن کا کوئی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہیںکیا جاسکتا۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ علمی نشان بخشا گیا ہے جو قیامت تک زندہ رہنے والا اور ہر زمانہ میںدشمنوںپر حجت تمام کرنے والا ہے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو ایک ایسی پاک کتاب عطا فرمائی جس کے متعلق رہتی دنیاتک یہ ایک کھلاچیلنج موجود ہے کہ اگر تم میں ہمت ہے تو آئو اور اس کتاب کی نظیر تیار کردو اگر اور نہیں تو اس کی ایک سورت میںہی جس قدر علوم اور معارف اور پیش گوئیاں اور تزکیہ نفس کے ذرائع بیان کئے گئے ہیں اسی قدر حقائق اور معارف جیسی ایک سورت ہی بنا کر دکھا دو مگر تیرہ سو سال سے زیادہ عرصہ گذر گیا دنیااس چیلنج کو قبول نہیں کرسکی اور قیامت تک وہ اسی طرح اس چیلنج کو قبول کرنے سے گریز کرتی رہے گی اور اس طرح پر عقلمند انسان یہ ماننے پر مجبور ہوگا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علوم کامقابلہ کرنا ناممکن امر ہے۔وَ نُوْحًا اِذْ نَادٰى مِنْ قَبْلُ فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ فَنَجَّيْنٰهُ وَ اَهْلَهٗ اور( یاد کر) نوح کو جب اس نے اس (یعنی ابراہیم کے واقعہ ) سے پہلے (ہم کو )پکارا او ر ہم نے اس کی دعاسنی پس ہم مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيْمِۚ۰۰۷۷وَ نَصَرْنٰهُ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِيْنَ نے اس کو بھی اور اس کے اہل کو بھی ایک بڑی گھبراہٹ سے نجات دی۔اور ہم نے اس کی اس قوم کے مقابلہ میں مدد کی كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا١ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمَ سَوْءٍ فَاَغْرَقْنٰهُمْ۠ اَجْمَعِيْنَ۰۰۷۸ جس نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا۔وہ بہت بری قوم تھی۔پس ہم نے ان سب کو غرق کردیا۔حلّ لُغَات۔اَلْکَرْبُ۔اَلْکَرْبُ کے معنے ہیں اَ لْحُزْنُ وَالْغَمُّ یَأْخُذُ بِالنَّفْسِ۔غم واندوہ جو انسان کو لاحق ہو جاتا ہے۔(اقرب) تفسیر۔اس جگہ حضرت نوح علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے جنہوںنے خدا تعالیٰ سے دعا کی اور خدا نے اسے قبول کر لیا اس ذکر سے محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ذکر کو آدم ؑ تک پہنچا دیا گیا ہے کیونکہ نوح ؑآدم ؑکا پوتا تھا اور وہ پہلا نبی تھا جس پر شریعت کا نزول ہوا چنانچہ رسو ل کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت نوح ؑ کے متعلق فرمایا ہے کہ اَوَّلُ نَبِیٍّ شُرِعَتْ عَلٰی لِسَانِہٖ الشَّرَائِعُ کہ نوح ؑ پہلانبی تھا جس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے شریعت نازل