تفسیر کبیر (جلد ۸) — Page 387
اس تفصیل سے معلوم ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سزاد ینے میں کتنا دھیما ہے۔اور وہ اپنے بندوں سے کتنی شفقت اور رحمت کا معاملہ کرتا ہے۔مگر افسوس ہے کہ لوگ پھر بھی اُس کی رحمت سے فائدہ نہیں اٹھاتے وہ اُن کی طرف اپنی محبت کا ہاتھ بڑھاتا ہے۔مگر نادان انسان اُس کے ہاتھ کو ٹھکرا دیتا اور آخر اپنی ہی بد اعمالیوں کے چکر میں پھنس کر عذاب کا شکار ہو جاتا ہے۔وَ هُوَ الَّذِيْۤ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْـِٕدَةَ١ؕ اور وہ خدا ہی ہے جس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کیا ہے۔لیکن تم بالکل شکر نہیں کرتے۔قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ۰۰۷۹وَ هُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ وَ اور وہی ہے جس نے زمین میں تم کو پھیلا دیا ہے اور تم اُسی کی طرف پھر اکٹھے کئے جائو گے۔اور وہی ہے جو اِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ۰۰۸۰وَ هُوَ الَّذِيْ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ وَ لَهُ تمہیں زندہ کرتا ہے اور جو تمہیں مارے گا اور رات اور دن کا آگے پیچھے آنا اُسی کے اختیار میں ہے۔اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَ النَّهَارِ١ؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ۰۰۸۱بَلْ قَالُوْا کیا تم عقل نہیں کرتے۔حقیقت یہ ہے کہ وہ وہی بات کہتے ہیں جو اُن سے پہلوں نے کہی تھی مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ۰۰۸۲قَالُوْۤا ءَاِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ انہوں نے کہا تھا کہ کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیاں بن جائیں گے عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ۠۰۰۸۳لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَ اٰبَآؤُنَا تو ہم پھر اُٹھائے جائیں گے۔اس سے پہلے اسی بات کا وعدہ ہم سے اور هٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ۰۰۸۴قُلْ ہمارے باپ دادوں سے کیا گیا تھا (مگر ایسا نہیں ہوا )۔یہ تو صرف پہلوں کی کہانیاں ہیں تو کہہ دے